Latest News

مدارس کے مالیاتی نظام میں شفافیت انتہائی ضروری، جامعہ فاطمة الزہراللبنات گنگوہ کے شورائی اجلاس کے دوران مولاناسیدحبیب اللہ مدنی کااظہار خیال۔

مدارس کے مالیاتی نظام میں شفافیت انتہائی ضروری، جامعہ فاطمة الزہراللبنات گنگوہ کے شورائی اجلاس کے دوران مولاناسیدحبیب اللہ مدنی کااظہار خیال۔
دیوبند:(سمیر چودھری) قصبہ گنگوہ میں واقع تعلیم نسواں کی اقامتی درس گاہ جامعہ فاطمة الزہراللبنات کا شورائی اجلاس مولاناسیدحبیب اللہ مدنی کی صدارت میں منعقد ہوا جس کا آغاز مدرسہ فیض ہدایت رحیمی رائے پور کے استاذمفتی انصاراحمدشمس پوری کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ، بعدازاں ادارہ کے ناظم اعلی مولانامحمداقبال قاسمی نے تمہیدی گفتگو کے بعد کروناوائرس سے پیشتر ومابعد جامعہ کی تعلیمی وانتظامی کارگزاری سے ارکان شوری کو آگاہ کیا۔ انہوں نے تعلیم وتربیت میں استحکام پیدا کرنے کی غرض سے کچھ تجاویز اور منصوبے بھی مشاورت کیلئے پیش کئے جنھیں اتفاق رائے منظورکرلیا گیا ، ادارہ کے حساب وکتاب کا اجمالی گوشوارہ جامعہ مظاہرعلوم سہارن پور کے موقر استاذ مولانا محمداحمد بہٹوی کی توثیق کے بعد پیش کیاگیا۔
دریں اثنا صدر اجلاس مولاناسید حبیب اللہ مدنی نے کہا کہ مدارس دینیہ اسلام کے پاور ہاوس ہیں جہاں سے علم واخلاق کی روشنی پھیلائی جاتی ہے اور جہالت وناخواندگی کاصفایا کیاجاتا ہے اس لئے مدارس میں تعلیم وتربیت کا معیار بلند ہونے کے ساتھ نظام مالیات میں شفافیت بھی بہت ضروری ہے ، مولانامدنی نے مدارس کے داخلی وخارجی مسائل کے تناظر میں بولتے ہوئے کہاکہ ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ بیدارمغزی کے ساتھ ان اداروں کے تحفظ اور نافعیت کیلئے کوشاں رہنا ہوگا جس کیلئے دینی و دعوتی تقاضوں کا ادراک بھی ضروری ہے۔
اس موقع پر مفتی محمدساجدکھجناوری ، مولانامحمداحمدمظاہری ، مولانامحمداختر رشیدی ، مولانانسیم احمدمظاہری قاری محمدقاسم ،قاری محمدارشد گنگوہی اور ناظم جامعہ مولانامحمداقبال قاسمی بھی موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر