Latest News

ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے اومیکرون، اب تک 200 معاملے، مرکز نے جاری کی ریاستوں کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات۔

ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے اومیکرون، اب تک 200 معاملے، مرکز نے جاری کی ریاستوں کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات۔
 نئی دہلی: ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکران کے اب تک 200 معاملے سامنے آچکے ہے۔ یہ اطلاع مرکزی وزارت صحت نے منگل کے روز دی۔مرکزی حکومت نے ریاستوں کو اومیکرون کے تئیں آگاہ کرتے ہوئے اس کی روک تھام کےلیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی۔ مرکز نے اس تعلق سے ریاستوں کو خط لکھا تھا، خط کے مطابق ڈیلٹا ویرینٹ ملک کے مختلف حصوں میں پہنچ چکا ہے، لہذا دور اندیشی اختیار کرتے ہوئے مقامی اور ضلعی سطح پر اس کے پھیلائو کی روک تھام کےلیے اصولوں کو سختی سے نافذ کریں۔

وائرس کے ٹرینڈ اور متاثرہ علاقوں کو لے کر ڈیٹا کی باریکی سے تحقیقات کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔قبل ازیں وزارت صحت نے کہا کہ اومیکرون کے ۲۰۰کیس میں سے کل ۷۷لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں۔وزارت کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق، دہلی اور مہاراشٹر میں اومیکرون کے سب سے زیادہ ۵۴۔۵۴معاملے سامنے آئے ہیں۔ تلنگانہ اور کرناٹک میں بالترتیب ۲۰اور ۱۹کیس درج کئے گئے  ہیں۔اس کے علاوہ راجستھان میں اومیکرون کے ۱۸کیرالہ میں ۱۵گجرات میں ۱۴ اتر پردیش میں دو اور آندھرا پردیش، تمل ناڈو، مغربی بنگال اور چنڈی گڑھ میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔اس دوران ملک میں کورونا انفیکشن کےکل معاملوں کی تعداد 34752164 تک پہنچ گئی ہے۔ منگل کی صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5326 نئے معاملے سامنے آئے اور 453 مریضوں کی موت کے بعد  تعداد اموات  478007 تک پہنچ گئی۔وہیں  اب تک 34195060 لوگ اس مہلک وائرس کے انفیکشن سے نجات پا چکے ہیں۔ اس وقت فعال کیسوں کی کل تعداد 79097 رہ گئی ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ملک میں ابھی تک 66.61 کروڑ کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں ویکسینیشن مہم کے تحت 138.35 ویکسین کی ڈوز دی جا چکی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر