Latest News

چار جنوری کو دیوبند پہنچ کر اے ٹی ایس کمانڈو سینٹر کا سنگ بنیاد رکھیں گے یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ۔

چار جنوری کو دیوبند پہنچ کر اے ٹی ایس کمانڈو سینٹر کا سنگ بنیاد رکھیں گے یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اب 4 جنوری 2022 کو دیوبند آسکتے ہیں، پولیس اور انتظامیہ نے اس سلسلہ میں تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ سی ایم یوگی یہاں پہنچ کر دیوبند میں بنائے جانے والے اے ٹی ایس کمانڈو سینٹر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔اگرچہ اعلیٰ افسران کو وزیر اعلیٰ ابھی سرکاری پروگرام حاصل نہیں ہوا لیکن بی جے پی اور انتظامی سطح پر وزیر اعلیٰ کے پروگرام کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ 
آج دیوبند کے اے ٹی ایس سینٹر کا سنگ بنیاد رکھنے کے پروگرام کے لیے لکھنو سے ایسے اشارے ملے ہیں کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ 4 جنوری کو دیوبند آ سکتے ہیں۔ دیوبند کے ایم ایل اے کنور برجیش سنگھ نے کہا کہ 4 جنوری کو وزیر اعلیٰ دیوبند میں اے ٹی ایس کمانڈو ٹریننگ سینٹر کا سنگ بنیاد رکھیں گے، یہ پروگرام تقریباً فائنل ہے۔واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے اس سال 17 اگست کو یوپی کے 12 مقامات پر اے ٹی ایس کمانڈو سینٹر کھولنے کا فیصلہ لیا تھا،جس میں دیوبند بھی شامل ہے اور اس وقت یوپی میں انتخابات سے قبل وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی کے ذریعہ سنگ بنیاد اور افتتاح کے پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔
چیف ڈیولپمنٹ آفیسر وجے کمار نے کہا کہ 4 جنوری کو وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ دیوبند اے ٹی ایم سینٹر کا سنگ بنیاد رکھنے آ سکتے ہیں۔ یہ اشارے لکھنو سے موصول ہوئے ہیں، تاہم ابھی تک سرکاری پروگرام نہیں آیا۔غور طلب ہے کہ اس سے پہلے بھی اس سال نومبر میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے دیوبند آنے کے لیے مختلف تاریخوں کے کئی پروگرام آئے تھے لیکن سی ایم یوگی دیوبند نہیں پہنچے تھے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر