بے رحم شوہر نے معمولی بات پر کر دیا بیوی کا قتل، بلکتی ره گئی دو ماہ کی معصوم بچی۔
سہارنپور: سہارنپور کی دیہات کوتوالی کے شیخ پور قدیم گاوں میں واقع محلہ تیل پورہ کی رہائشی ایک خاتون کا اس کے شوہر نے ہی گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔ معلومات کے مطابق معمولی گھریلو تنازعہ کےسبب شمع نامی خاتون کو اس کے ہی شوہر کلیم نے ہی گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ شمع اپنے گھر جانا چاہتی تھی لیکن کلیم نے اسے اجازت نہیں دی اسی کو لیکر کہا سنی ہو گئ۔
کلیم اور شمع کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی اور ان کی ایک بچی بھی ہے جس کی عمر دو ماہ بتائی گئی ہے۔ معصوم کو پتہ ہی نہیں کہ اسکے باپ نے اسکی گود چھین لی۔
اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج ایس پی سٹی، تھانہ دیہی علاقے موقع پر پہنچ گئے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں، متوفی خاتون کا شوہر اور سسرال والےموقع سے فرار ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔
سمیر چودھری
DT Network
0 Comments