سخت حفاظی بندوبست کے درمیان کل سہار پور میں اسٹیٹ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے امت شاہ اور سی ایم یوگی، تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان۔
سہارنپور: وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ 2 دسمبر کو سہارنپور میں اسٹیٹ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھے گے۔اس کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھی پختہ انتظامات کر لئے گئے ہیں۔ اس دوران عوامی جلسہ بھی منعقد ہوگا،جس کی تیاریوں میں بی جے پی کارکنان لگے ہوئے ہیں۔ وہیں ضلع مجسٹریٹ سہارنپور نے 2 دسمبر کو ضلع کے سبھی تعلیمی اداروں کے تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
وزیرِ داخلہ امت شاہ یہاں سہارنپور کے جنتا روڑ پر واقع پنوارکا میں شاکنبھری دیوی اسٹیٹ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔اس موقع پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور ان کے کابینہ کے کچھ دیگر افراد اور عوامی نمائندے موجود رہیں گے۔ وزیر داخلہ کے مجوزہ دورے کو دیکھتے ہوئے سبھی ضروری تیاریاں پوری کر لی گئی ہیں۔
اس سلسلہ میں سہارنپور ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے ایک ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے دو دسمبر کو وزیر داخلہ اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے دورے کے مدِ نظر ضلع کے سبھی تعلیمی اداروں میں 2 دسمبر کو چھٹی رکھنے کا حکم دیا ہے۔
وہی وزیر داخلہ اور وزیر اعلی کے دورے کو لیکر حفاظت کے سخت بندوبست کیے ہیں۔ پولیس کپتان آکاش تومر نے منگل کو بتایا کہ جاۓ پروگرام پر پولیس کے علاوہ سات کمینی پی اے سی کے جوانوں کی تعیناتی کی جائے گی۔ پروگرام کے دوران نو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ،20 ڈ پٹی ایس پی،37ایس ایچ او، 32انسپکٹر ،330 سب انسپکٹر ، 1440 کانسٹیبل ، آمد ورفت کے لئے 12 داروغہ و کانسٹیبل لگائے گئے ہیں ۔سہارنپور کے گاؤں پنوارکا میں بننے والی شاہ کمبھری دیوی یو نیورسٹی کے لئے 150 ایکٹر زمین کا انتخاب کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے محکمہ پی ڈبلیوڈی کو یو نیورسٹی کی تعمیر کا ذمہ دیا گیا ہے۔ تعمیر کا کام جنوری 2023 تک پورا کر نے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔
سمیر چودھری۔
0 Comments