اکھاڑے میں تبدیل ہوئی پارلیمینٹ، اراکین کے درمیان جم کر چلے گھونسے۔
اردن کی پارلیمنٹ اکھاڑے میں تبدیل ہوگئی، حکومت اور اپوزیشن کے اراکین آپس میں لڑ پڑے۔ عرب میڈیا کے مطابق اردن کی پارلیمنٹ میں آئین میں ترامیم کا بل پیش کرنے کے دوران اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان بحث شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اراکین نےایک دوسرے پر گھونسوں کی برسات کردی۔
عرب میڈیا کے مطابق منگل کے روز اجلاس کا آغاز مجوزہ آئینی ترمیم پر بحث کے ساتھ ہوا ، جس کے تحت اردن باشندوں کے حقوق اور فرائض سے متعلق آئین کے دوسرے باب میں اردن خواتین کی اصطلاح شامل کی جانی تھی،بحث اتنی بڑھ گئی کہ دیکھتے ہی دیکھتے حکومتی اور اپوزیشن ارکان آپس میں لڑ پڑے ۔
اراکین کے درمیان جھگڑے کے بعد اردن پارلیمنٹ کے اسپیکر واک آؤٹ کر گئے اور اجلاس بدھ تک ملتوی کر دیا گیا۔
0 Comments