Latest News

اومیکریوں کے خطرات کو دیکھتے سعودی عرب نے لگائی نئی پابندیاں، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سوشل ڈسٹینسنگ کا حکم۔

اومیکریوں کے خطرات کو دیکھتے سعودی عرب نے لگائی نئی پابندیاں، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سوشل ڈسٹینسنگ کا حکم۔
سعودی عرب میں کورونا کی خطرناک قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر حرمین شریفین (مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ) میں ایک بار پھر سماجی فاصلے کا حکم نافذ کردیا گیا۔
حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق اومی کرون کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں سماجی فاصلے کے نشان دوبارہ لگائے جارہے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نمازیوں اور زائرین میں سماجی فاصلے پرعملدر آمد کا آغاز کل سےہوگا۔

حرمین انتظامیہ کے مطابق مسجدالحرام کے صحن مطاف میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کیلئے پہلے کی طرح ٹریک بنائے جارہے ہیں اور پورے مطاف میں زمین پر نشانات کے اسٹیکر چسپاں کرنے کا عمل شروع ہوچکا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلے کے علاوہ زائرین کو ماسک کی پابندی بھی کرنا ہوگی۔ خیال رہے کہ دو ماہ قبل ہی حرمین شریفین سے سماجی فاصلے کی شرط ختم کی گئی تھی۔

ادھر حکومت سعودی عرب نے ایک مرتبہ پھر ملک میں کرونا سے حفاظت کے لیے نئی پابندیاں عائد کردی ہیں اور سماجی فاصلے اور ماسک کو گھر اور باہر تمام مقامات پر لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر