Latest News

چرچوں کو نشانہ بنانا اور جبراً مذہب تبدیل کروانا، سنگھ پریوار کی اقلیتوں کے خلاف خطرناک مہم۔ عدالت فوراً کرے کارروائی: آل انڈیا امامس کونسل۔

چرچوں کو نشانہ بنانا اور جبراً مذہب تبدیل کروانا، سنگھ پریوار کی اقلیتوں کے خلاف خطرناک مہم۔ عدالت فوراً کرے کارروائی: آل انڈیا امامس کونسل۔
نئی دہلی (پریس ریلیز) آل انڈیا امامس کونسل کے قومی صدر مولانا احمد بیگ ندوی نے نیویارک ٹائمز میں چھپی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوے اپنے ایک بیان میں کہا کہ: ہندو انتہا پسندوں (سنگھ پریوار) کے ذریعے عیسائیوں کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا اور جبراً ان کا مذہب تبدیل کروانا ملک میں اقلیتوں کے خلاف انتہائی خطرناک سازش کا حصہ ہے۔ 
انھوں نے کہا کہ: اس طرح کی وارداتیں روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں۔ جو ملک کی سالمیت، و فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ ان انتہا پسندوں کے خلاف فوری کارروائی کرنا عدالت کی ذمےداری ہے۔“
انھوں نے کہا: عیسائیوں کا جبراً مذہب تبدیل کرانا ان کی عبادت گاہوں کو نقصان پہچانا اور اقلیتوں پر طرح طرح کے ظلم ڈھانا ہندتوا دہشت پسند عناصر کا روزانہ کا مشغلہ بن چکا ہے؛ لیکن افسوس!! نریندر مودی کی ہندتوا بی جے پی حکومت ان سب معاملوں کو تماشائی بن کر دیکھتی رہتی ہے۔ ایسے عناصر کے خلاف کوئی مناسب کارروائی کرنے کے بجائے ان کا حوصلہ بلند کرتی ہے جس کی وجہ سے اقلیتوں کے خلاف روزانہ کے جرائم میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا: وہ سرکاری ایجنسیاں جو سرکار کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو دبانے کے لیے کسی حد تک گر جاتی ہیں، ایسے ہندتوا دہشت گردانہ معاملوں میں بڑی نرمی اور سنگھی غنڈوں سے اپنے لگاؤ کا کھلم کھلا اظہار کرتی ہیں۔
آل انڈیا امامس کونسل سرکار سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اپنی جمہوری و دستوری ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے اقلیتوں کو آئے دن نشانے بنانے والے مجرموں کے خلاف سخت سے سخت اور فوری ایکشن لے اور اقلیتی طبقے کی عبادت گاہوں کا تحفظ یقینی بنائے۔ ساتھ ہی ملک کے تمام شہریوں، سماجی کارکنوں، سیکولر پارٹیوں اور تنظیموں سے اپیل کرتی ہے کہ سنگھ پریوار کے خلاف تمام جمہوری و دستوری اصولوں کو اپناتے ہوئے میدان میں آئیں۔ اور سنگھ پریوار کے ایسے ظالمانہ ایجنڈوں کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر