Latest News

ملک کا شہر ی غیر محفوظ، جمہوریت اور آئین کو درکنار رکھ کر تاناشاہی چلائی جارہی ہے بی جے پی سرکار۔کانگریس کے یوم تاسیس پر سونیا گاندھی کا خطاب۔

ملک کا شہر ی غیر محفوظ، جمہوریت اور آئین کو درکنار رکھ کر تاناشاہی چلائی جارہی ہے بی جے پی سرکار۔کانگریس کے یوم تاسیس پر سونیا گاندھی کا خطاب۔
نئی دہلی: کانگریس کے یوم تاسیس پر منگل کو پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے ہندی میںپیغام جاری کیا ہے، اس میں انہو ںنے کہاکہ ہمارے پیارے ملک کے عوام اور کانگریس کے جانباز ساتھیوں، آج ہم سب ۱۳۶ سال پرانی اپنی کانگریس پارٹی کا یوم تاسیس پورے ملک میں تزک واحتشام کے ساتھ منارہے ہیں، کانگریس صرف ایک سیاسی پارٹی کا نام نہیں بلکہ ایک تحریک کا نام ہے، کانگریس کی بنیاد کن حالات میں رکھی گئی مجھے یہ باتیں بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزادی کی تحریک میں کانگریس اور اس کے تمام لیڈران نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جدوجہد کی، جیلوں میں مصائب والام سے گزرے، اور بہت سے محب وطن نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں تب جاکر کہیں ہمیں آزادی ملی، آزادی کے بعد ہمیں جو ہندوستان ملا اس کا تصور سخت ہے لیکن ہمارے عظیم لیڈران نے بڑی سوجھ بوجھ اور حکمت عملی کے ساتھ ہندوستان کی تعمیر نو کی ایک مضبوط بنیاد رکھی، جس پر چل کر ہم نے ایک طاقتور ہندوستان کھڑا کردیا، ایک ایسا ہندوستان جس میں ملک کے سبھی عوام کے حقوق اور ان کے مفادات کا دھیان رکھاگیا۔ سونیا گاندھی نے کہاکہ جن لوگوں نے آزادی کی تحریک میں حصہ نہیں لیا، وہ اس کی قیمت کبھی نہیں سمجھ سکتے، آج ہندوستان کی اس مضبوط بنیاد کو کمزور کرنے کےلیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے، انہو ںنے کہاکہ تاریخ کو جھٹلایاجارہا ہے، ہماری وراثت گنگا جمنی تہذیب کو مٹانے کی ناپاک کوشش کی جارہی ہے، ملک کے عام شہری عدم تحفظ کے شکار ہیں اور خوف محسوس کررہے ہیں، جمہوریت اور آئین کو درکنار رکھ کر تاناشاہی چلائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے وقت میں کانگریس چپ نہیں رہ سکتی، ملک کی وراثت کو کسی بھی کو بھی برباد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، عوام کےلیے، جمہوریت کی حفاظت کےلیے ملک مخالف، سماج مخالف سازوں کے خلاف ہر ممکن جدوجہد کریں گے، ہر قربانی دیں گے، آج کے اس تاریخی موقع پر ایک ایک کانگریسی کو یہی عہد لینا ہے اور کانگریس کو مضبوط بنانا ہے ۔ ان ہی الفاظوں کے ساتھ یوم تاسیس اور آنے والے نئے سال کی بہت مبارک باد اور نیک خواہشات۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر