Latest News

مدھیہ پردیش میں منعقد بین ریاستی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت کر سلمان اور حنا نے کیا دیوبند کا نام روشن۔

مدھیہ پردیش میں منعقد بین ریاستی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت کر سلمان اور حنا نے کیا دیوبند کا نام روشن۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
گوالیر میں منعقد میں ٹریڈیشنل (روایتی) لاٹھی اسپورٹ چمپئن شپ میں اترپردیش کی قیادت کرنے والے کھلاڑیوں سلمان اور حنا نے گولڈ میڈل جیت کر دیوبند اور پورے علاقہ کا نام روشن کیاہے۔ گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں سلمان اور حنا کے دیوبند پہنچنے پر علاقہ کے لوگوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
کھیلوں کی فیڈریشن کے صوبائی جنرل سکریٹری بسنت اپادھیائے نے بتایاکہ مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں منعقد دوسری نیشنل لاٹھی اسپورٹ چمپئن شب میں ہندوستان کی 20 ریاستوں کے 300 کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی،انہوںنے بتایاکہ ا ن مقابلوں میں دیوبند سے سلمان اور حنا پر مشتمل ٹیم نے مذکورہ چمپئن شپ میں شرکت کی تھی،دونوںکھلاڑیوں نے روایتی لاٹھی اسپورٹ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتے اور ضلع سمیت دیوبند اور پورے علاقہ کا نام روشن کیاہے۔ 
اس استقبالیہ تقریب میں ونود ورما، راجیش کمار چودھری، ستیش کمار چودھری، نتن کمار، منوج دوبے، کنور سونویر، سریش کرنج اور آشو توش وشو کرما وغیرہ موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر