Latest News

اب سابق وزیر محمداعظم خان پر مدرسہ پرقبضہ کرنےکاالزام۔

اب سابق وزیر محمداعظم خان پر مدرسہ پرقبضہ کرنےکاالزام۔
رامپور: مدرسہ بورڈ کے چیئر مین ڈاکٹر افتخار احمد نے سرکاری مدرسہ پر سابق وزیر اعظم خان کے ذریعہ قبضہ کرنے کا الزام لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خان نے رامپور کے ایک مدرسے پر قبضہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں جلد ہی ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جاۓ گا۔
ڈاکٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ وہ الگ الگ مدرسوں میں جا کر جانکاری لے رہے ہیں تا کہ ترقیاتی کام ہوسکیں۔ چیئر مین مدرسہ بورڈ کل میرٹھ کے مدرسوں کا معائنہ کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ رامپور کا مدرسہ 1774 میں بتایا گیا ۔ یہ واحد مدرسہ ہے جو سرکاری ہے، اس میں غیر ملک سے بچے پڑھنے آتے تھے لیکن اعظم خان نے اسے رامپور پبلک اسکول میں بدل دیا اور پھر مدر سے کو دوسری طرف شفٹ کر دیا۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر