Latest News

مشہور فلم اداکارہ کٹرینہ کیف اور وکی کوشل ازدواجی زندگی میں منسلک، شادی کی خوبصورت تصاویریں آئیں سامنے۔

مشہور فلم اداکارہ کٹرینہ کیف اور وکی کوشل ازدواجی زندگی میں منسلک،  شادی کی خوبصورت تصاویریں آئیں سامنے۔
ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کٹرینہ کیف اور اداکار وکی کوشل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ دونوں اداکاروں کی شادی راجستھان میں ایک نجی تقریب میں ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں، دوست احباب اور کچھ شوبز شخصیات نے ہی شرکت کی۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کترینہ اور وکی کی کچھ تصاویر گردش کررہی ہیں جنہیں دونوں کے مداح خوب پسند کررہے ہیں۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکی کوشل آف وائٹ شیروانی اور کلہ پہنے ہوئے ہیں جبکہ کترینہ کیف سرخ عروسی جوڑازیب تن کی ہوئی ہیں۔
کافی قیاس آرائیايوں کر درمیان جمعرات کو اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل باضابطہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی اور کترینہ کی شادی کی ہندو رسومات کے ساتھ مکمل کی گئی۔ان کی شادی کی مرکزی تقریب راجستھان کے مدھوپور میں سکس سینسز فورٹ میں ہوئی۔ 
شادی کی تمام تقریبات میں کترینہ کیف اور وکی کوشل کے گھر والوں، رشتہ داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
نئے شادی شدہ بالی ووڈ جوڑے وکی کوشل اور کترینہ کیف نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد خود ہی اپنی تصاویر شیئر کردیں۔ کترینہ اور وکی کا شادی کے بعد ایک دوسرے کیلئے محبت بھرا پیغام بھی دیا۔
وکی کوشل نے اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کترینہ کیف کے لیے لکھا کہ اپنی زندگی کے نئے سفر میں آپ کی محبت کا طلب گار ہوں۔
DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر