Latest News

رہائی منچ کے جنرل سیکریٹری کی الفلاح فرنٹ کے بانی ذاکرحسین سے ملاقات۔

رہائی منچ کے جنرل سیکریٹری کی الفلاح فرنٹ کے بانی ذاکرحسین سے ملاقات۔
اعظم گڑھ: (نامہ نگار) مسلمانوں، دلتوں، پچھڑوں اور مظلوموں کی لڑائ لڑنے والے رہائ منچ کے جنرل سیکرٹری راجیو یادو نے گزشتہ روز بانکے لال سمیت دیگر ساتھیوں کے ساتھ الفلاح فرنٹ صدر اور بلڈ ڈونیٹ گروپ کے بانی ذاکرحسین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر راجیو یادو نے الفلاح فرنٹ کے بلڈ ڈونیٹ گروپ کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ جو کام سرکار کو کرنا چاہئیے اس کام کو الفلاح فرنٹ بلڈ ڈونیٹ گروپ کے لوگ انجام دے رہے ہیں، انہوں کہا کہ ایک سماجی کارکن کو سیاست کے میدان میں آنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کے حقوق انہیں آسانی سے دلایا جا سکے، کیونکہ سچ یہ ہیکہ عوام کے حقوق کی عزت کی آنا کی لڑائ ایک سوشل ایٹیکوسٹ ہی لڑتا ہے۔

اس موقع پر راجیو یادو نے الفلاح فرنٹ کے بلڈ ڈونیٹ گروپ کو سپورٹ کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ بتادیں کہ رہائ منچ دہشت گردی کے الزام میں پھنسے مسلم نوجوانوں کے مقدمات کی پیروی کے طور پر جانی جاتی ہے۔ رہائ منچ کے کنوینر شعیب ایڈوکیٹ حکیم طارق قاسمی سمیت متعدد مسلم نوجوانوں کے مقدمات کی پیروی کی اورچودہ نوجوانوں کوجیل سے رہا بھی کروایا۔ کہا جاتا ہے کہ شعیب ایڈوکیٹ کے سنگھرش کی کہانی راجیو یادو کے بغیر ادھوری ہے، راجیو یادو رہائ منچ کے قیام اول سے ہی سب فعال لیڈر رہے ہیں۔
اس موقع پر الفلاح فرنٹ بلڈ ڈونیٹ گروپ کے بانی ذاکر حسین نے کہاکہ ہمارا مقصد ہمارا مشن مذہب، ذات سے اوپر اٹھ کر عوام کی مدد کرنا ہے۔ ہم نے مذہب اور ذات پات سے اوپر اٹھ کر اب تک پونے تین سو مریضوں کو مفت میں خون عطیہ کیا ہے۔ذاکر حسین نے تمام لوگوں سے الفلاح فرنٹ بلڈ ڈونیٹ گروپ کا ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔
اس موقع پر رہائ منچ کے بانکے لال یادو، ہیرالال، اجے توڑیا (غازی آباد) ونود یادو، لال جیت جادو، سنیل یادوعرف اکو، للئ یادو، آنند یادو و دیگر افراد موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر