Latest News

مذہب تبدیلی سے نہیں حکومت کی تبدیلی سے کھلے گیں ترقی کے راستے، کسانوں اور بیروزگاری کے ساتھ بربریت کررہی یوگی سرکار: شاہد منظور- نواب اقبال محمود

مذہب تبدیلی سے نہیں حکومت کی تبدیلی سے کھلے گیں ترقی کے راستے، کسانوں اور بیروزگاری کے ساتھ بربریت  کررہی یوگی سرکار:  شاہد منظور- نواب اقبال محمود 
دیوبند:(رضوان سلمانی)
سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور سابق کابینہ وزیر شاہد منظور اور نواب اقبال محمود نے یوپی اسمبلی انتخابات کے تعلق سے کہاکہ اسمبلی انتخابات میں مذہب تبدیلی نہیں بلکہ حکومت کی تبدیلی اصل ایجنڈہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اترپردیش کی بی جے پی حکومت اسمبلی انتخابات سے قبل فرقہ واریت پر مبنی سوال اٹھا کر اور نفرت پھیلاکر اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کا کام کررہی ہے۔

سابق ریاستی وزیر (درجہ حاصل) راو قاری ساجد کی رہائش گاہ پرسابق کابینی وزیر منظور شاہد نے سماج وادی پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسمبلی انتخابات 2022کے لئے پوری طرح کمر بستہ ہوجائیں اور پورے عزم کے ساتھ میدان میں آکر سماج وادی پارٹی کی پالیسیوں کو ایک ایک فرد تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام کارکنان موجودہ حکومت کی ناانصافیوں ،ظلم وبربریت،پوری ریاست میں پھیلی لاقانونیت ،جنگل راج،بے روز گاری،قرض میں ڈوبے کسانوں کی خود کشی ،حکومت اور پولیس کا ظالمانہ وجانبدارانہ رویہ اور زبردست مہنگائی کی مار سے عاجز عوام کو اچھی طرح یاد دہانی کرائیں اور بتائیں کے سماج وادی پارٹی ہی واحد ایسی پارٹی ہے جو سب کے ساتھ مساویانہ سلوک کرکے اور سب کے مسائل حل کرکے ضرورتمندوں اور بے روز گاروں کو آگے بڑھنے کا موقع دیتی ہے۔
شاہد منظور نے کہا کہ اترپردیش میں ملازمت مانگنے والے نوجوانوں اور فصلوں کی منافع بخش قیمت کا مطالبہ کرنے والے کسانوں کو کس طرح حکومت اور اس کی پولیس اپنے ظلم کا نشانہ بنا کر بے عزت کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان اور کسان آنے اسمبلی انتخابات میں اسی ظلم اور ناانصافی کا بدلہ اقتدار میں بیٹھے ٹولے کو باہر کا راستہ دکھا کر لےں گے۔

نواب اقبال محمود نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے 2017میں فرقہ واریت پھیلا کر اور لوگوں سے جھوٹے وعدے کرکے اقتدار حاصل کیا تھالیکن پچھلے پانچ سالوں میں بی جے پی کی ریاستی حکومت نے اترپردیش کے عوام کو جھوٹ ،نفرت اور تقسیم کی پالیسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا یہی وجہ ہے کہ ایک مرتبہ پھر اقتدار حاصل کرنے کے لئے موجودہ حکومت اور اس کے تمام کارندہ نفرت پھیلاکر اقتدار حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہوگئے اسلئے ہمیں نہایت ہوشیاری کے ساتھ فرقہ پرست طاقتوں کے تمام منصوبوں کو ناکام بنا کر اقتدار کی تبدیلی کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے نوجوانوں ،بے روز گاروںاور خاص طور پر کسانوں سے اپیل کی کہ متحد ہوکر بی جے پی کو ہر حال میں اقتدار سے باہر کا راستہ دکھائیں گے۔
پروگرام کے آخر میں راو قاری ساجد نے دیوبند اسمبلی حلقہ کی بوتھ وائز تمام تفصیلات مذکورہ سابق وزراءکے سامنے پیش کیں۔اس موقع پر ملک معظم، نوشاد قریشی، راو آصف، مظہر جبار، اقبال انصاری اور جاوید خان کے علاوہ بڑی تعداد میں سماج وادی کارکنان موجود رہے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر