Latest News

پارلیمنٹ میں جیا بچن ہوئی مشتعل، حکومت کو سنائی کھری کھری، جانئے کیا وجہ۔

پارلیمنٹ میں جیا بچن ہوئی مشتعل، حکومت کو سنائی کھری کھری، جانئے کیا وجہ۔
نئی دہلی: سماج وادی پارٹی کی راجیہ سبھا ممبر جیا بچن ان دنوں سرخیوں میں ہیں اور انہیں پارلیمنٹ میں کافی ناراض دیکھا گیا۔ یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب جیا بچن پنامہ پیپرس لیک کیس میں ایشوریہ رائے بچن سے ای ڈی کی پوچھ گچھ کے درمیان ایوان میں پیش ہوئیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے خلاف ذاتی ریمارکس کیے گئے ہیں۔ ناراض جیا نے راجیہ سبھا کے اندر بی جے پی پر بد دُعا دی اورکہا کہ جلد ہی ان کے برے دن آنے والے ہیں۔
دراصل جیا بچن نے اسپیکر پر اپوزیشن کی آواز کو دبانے کا الزام لگایا اور کہا کہ انہیں غیر جانبدار ہونا چاہیے۔ جیا بچن کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی لوگوں نے جیا بچن کی پرانی ویڈیوز بھی تلاش کرنا شروع کر دیں کہ کب ایسے موقعے آئے جب جیا بچن ناراض نظر آئیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ وہ کون سے مواقع ہیں جب جیا بچن غصے میں آگئیں اور اپنا غصہ نکالیں۔

https://twitter.com/EconomicTimes/status/1472910489986371585?t=FO6PvRVtgFAshfG7V6omKg&s=19

اجتماعی عصمت دری کے مجرموں کو لنچ کرنے کا مطالبہ: دو سال قبل حیدرآباد میں ایک خاتون ڈاکٹر کے ساتھ ہوئی بربریت پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ ہوا تھا۔ اس دوران جیا بچن بھی ناراض ہوگئیں۔ نربھیا اجتماعی عصمت دری کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ مجرموں کو سرعام سزا ملنی چاہئے۔ راجیہ سبھا میں جیا نے کہا کہ چاہے وہ نربھیا ہے یا کٹھوعہ حکومت کو جواب دینا چاہئے اور جنہوں نے ایسا کیا ہے انہیں لوگوں کے سامنے لنچ کیا جانا چاہئے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر