Latest News

نکاح سے قبل جہیز میں لاکھوں روپے کا مطالبہ کرنے والے والے دولہا کی دلہن فریق نے کر دی جم کر دھنائی۔

نکاح سے قبل جہیز میں لاکھوں روپے کا مطالبہ کرنے والے والے دولہا کی دلہن فریق نے کر دی جم کر دھنائی۔
نئی دہلی: سوشل میڈیا پر ایک چونکا دینے والی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک دلہے کو اپنی ہی شادی میں مارا پیٹاجا رہا ہے۔ میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعے کو ریاست اتر پردیش کے علاقے غازی آباد کے صاحب آباد میں  ایک شادی ہال میں پیش آیا جہاں دلہے کے گھر والوں کی جانب سے نکاح سے قبل جہیز کی مد میں لاکھوں روپے کا مطالبہ کیا گیا جس پر دلہن کے گھر والوں نے دلہے کی پٹائی کردی۔
نکاح کی تقریب سے عین قبل دلہے کے والد نے مبینہ طور پر 10 لاکھ بھارتی روپےکا مطالبہ کیا اور دھمکی دی کہ اگر مطالبہ پورا نہ ہوا تو وہ بارات واپس لے جائیں گے۔ رپورٹس کے مطابق دلہن کے اہل خانہ پہلے ہی 3 لاکھ روپے نقد اور ایک لاکھ روپے کی ہیرے کی انگوٹھی دے چکے تھے لیکن دلہا کے گھر والے پھر بھی مطمئن نہیں تھے۔
دلہن کے گھر والوں نے دلہے کے گھر والوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے جس پر دلہن کے اہل خانہ اور مہمانوں کو غصہ آگیا اور انہوں نے دلہا کو مارنا پیٹنا شروع کردیا۔ دلہن کے اہل خانہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس شخص کی پہلے بھی 2،3 بار شادی ہوچکی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر