Latest News

آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کے ساتھ تصویر وائرل ہونے پر سیاسی سنگرام شروع، کانگریس نے کھڑے کیے سوال، ایس پی نے دیا جواب، بی جے پی نے بھی دیا رد عمل۔

آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کے ساتھ تصویر وائرل ہونے پر سیاسی سنگرام شروع، کانگریس نے کھڑے کیے سوال، ایس پی نے دیا جواب، بی جے پی نے بھی دیا رد عمل۔
نئی دہلی:نائب صدر وینکیا نائیڈو کی سرکاری رہائش گاہ پر منعقد ایک خاندانی تقریب میں سماج وادی پارٹی کے سرپرست اور بانی ملائم سنگھ یادو کی آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے ساتھ ایک ہی صوفے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل ہونے کے بعد اس پر سیاست شروع ہوگئی ہے۔ کانگریس نے اسے سماج وادی پارٹی کا "سنگھ واد" قرار دیا۔
یوپی کانگریس کے ٹویٹر ہینڈل سے دونوں رہنماؤں کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کرکے سماج وادی پارٹی پر طنز کیا گیا ہے۔ ٹویٹ میں یوپی کانگریس نے لکھا ہے، "نئے ایس پی" میں 'S' کا مطلب 'سنگھ واد' ہے؟
اس کے جواب میں سماج وادی پارٹی نے کانگریس پر آداب بھولنے کا الزام لگایا۔ اپنے ٹویٹر ہینڈل سے ملائم سنگھ یادو اور نیشنلسٹ کانگریس کے سربراہ شرد پوار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی نے لکھا، "کانگریس سیاسی آداب بھول گئی ہے، کانگریس کی اتحادی این سی پی کے لیڈر اسی پروگرام میں تھے جس کی کانگریس تصویر پیش کر رہی ہے۔ اُنہوں نیتا جی کا آشیرواد بھی لیا۔ کیا کانگریس اس پر کچھ کہے گی؟
دوسری جانب یوپی بی جے پی نے بھی موہن بھاگوت اور ملائم سنگھ کی تصویر کو کراپلوڈ کیا ہے اور ٹویٹ کیا ہے کہ "تصویر بہت کچھ بولتی ہے"۔
دراصل نائب صدر وینکیا نائیڈو اور ان کی اہلیہ اوشا نائیڈو نے اپنی پوتی نہاریکا کی شادی کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر استقبالیہ پارٹی کا اہتمام کیا تھا، جس میں صدر رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی اور ملک کے چیف جسٹس جسٹس این وی رمنا بھی پہنچے تھے۔ 

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر