دیوبند پہنچنے پر مولانا سجاد نعمانی کا پرتپاک استقبال، دارالعلوم میں مفتی ابوالقاسم نعمانی سےکی ملاقات۔
دیوبند: مشہور عالم دین اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن مولانا سجاد نعمانی نے دارالعلوم دیوبند پہنچ کر ادارہ کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی سے ملاقات کی۔ اس دوران طلباء نے مولانا نعمانی کا پرتپاک استقبال کیا۔
مولانا سجاد نعمانی اتوار کے روز ذاتی دورے پر لکھنؤ سے دیوبند پہنچے تھے، اُنہوں نے دارالعلوم کے مہمان خانہ میں مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی سے ملاقات کی۔ اس دوران مدرسہ کے طلباء نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ مفتی ابوالقاسم سے ملاقات کے بعد مولانا نعمانی دیوبند کے مشہور مزار قاسمی قبرستان پہنچے اور بزرگوں کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔ اس کے بعد مولانا نے دارالعلوم کی زیر تعمیر لائبریری کا بھی دورہ کیا اور ادارے کے اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات کی۔
بعدنمازِ عشاء مولانا سجاد نعمانی نے دیوبند کی کمال شاہ مسجد میں خصوصی خطاب کیا۔ جس میں کثیر تعداد میں طلبہ مدارس اور اہل شہر نے شرکت کی۔ اس دوران مولانا سجاد نعمانی نے اپنے اصلاحی خطاب میں طلبہ مدارس کو حب الوطنی، قومی یکجہتی اور بھائی چارے کو مزید تقویت دینے پر زور دیا اور کہا کہ ملک کے حالات بہتر بنانے کے لئے اہل مدارس کو ہی آگے آ نا ہوگا۔
سمیر چودھری۔
DT Network
0 Comments