الفلاح فرنٹ کے مسلم نوجوان نےہندو مریضہ کیلئے خون کا عطیہ دےکر پیش کی مثال۔
آعظم گڑھ: (نامہ نگار) الفلاح فرنٹ کے بلڈ ڈونیٹ گروپ نے دو سال کے عرصہ میں267 مریضوں کو مفت خون مہیا کرکے انسانیت کی ایک عظیم مثال قائم کی ہے۔آج گروپ نے ہندو مسلم ایکتا کی مثال پیش کرتے ہوئے گروپ ممبر ابوذر نے آعظم گڑھ کے سنجرپور کی ہندو بہن رینو کیلئے اپنا قیمتی بلڈ ڈونیٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق سنجرپور باشندہ سکندر موریا کی اہلیہ رینو کو بی پازیٹیوخون کی سخت ضرورت تھی،انہوں نے رشتہ داروں ،دوستوں اور اپنے تعلقاتیوں سے رابطہ کیا لیکن سبھی سنکدر موریا کی مدد کرنے سے پیچھے ہٹ گئے۔خون کی ضرورت جب پوری نہیں ہوئی تو انہوں نے267 مریضوں کو مفت خون دینے والی تنظیم الفلاح فرنٹ کے بلڈ ڈونیٹ گروپ سے رابطہ کیا۔گروپ کے بانی ذاکر حسین نے اس وقت جونپور میں تھے،وہ 40,45 کیلومیٹر کا سفر طے کرکے اپنے کارکنان کے ساتھ اسپتال پہنچے،جہاں بلڈ ڈونیٹ گروپ کے نعمان سنجری،حبیب سنجری،ذیشان سنجری،عظیم اصلاحی سنجری،معصوم سنجری و دیگر پہلے سے موجود تھے۔ذاکر حسین الفلاح فرنٹ کے بی پازیٹیو ابوزر کو لیکر اسپتال پہنچے اور رینو نامی ہندو بہن کو ایک مسلم بھائی نے خون دے کر نفرت کے ماحول میں محبت کا پیغام دیا۔ابوذر کی اس عظیم خدمت کو خوب سراہا جا رہا ہے۔خون عطیہ کرنے کے بعد ابوذر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے والے ہیں اور انہیں کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اس طرح کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔بتا دیں کہ ابوزر نےجب سنا کہ ایک غریب مریض کو بی پازیٹیو خون کی ضرورت ہے تو وہ فوراًخون عطیہ کرنے کیلئے تیار ہوگئے۔ابوذر کے اس جذبے اور ہمت کو الفلاح فرنٹ بلڈ ڈونیٹ گروپ کے ممبران نےخوب سراہا ہے۔ذاکر حسین نے ابوذر کو ایک مسیحا قرار دیا اور کہاکہ آج کے نوجوانوں کو ابوزر سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر الفلاح فرنٹ کے ضیاء خالد،عادل شیخ،ابو شحمہ قریشی،زید ماہلی،ندیم ارشد،محفوظ آعظمی،معراج خان،محمد آصف آعظمی ،زاہد پٹھان عارض(کوہنڈہ)حذیفہ(چماواں)،زین (جونپور) رضوان خان(لکھنئو) محمد اسامہ،محمد ںاصر،محمد سلیم ودیگرنے ابوذر کو مبارکباد پیش کی اور دعائوں سے نوازا۔
0 Comments