Latest News

یوپی میں’ لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں’ کے نعرے سے جڑی لاتعداد لڑکیاں: پرینکا, گاندھی

یوپی میں’ لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں’ کے نعرے سے جڑی لاتعداد لڑکیاں: پرینکا, گاندھی
نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس جنرل سکریٹری اورانچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ اتر پردیش میں لاکھوں لڑکیاں ‘لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں’ کے نعرے میں شامل ہو رہی ہیں اور اب وہ ناانصافی کو برداشت نہیں کریں گی اور اپنے حقوق کے لیے لڑیں گی۔ انہوں نے اتوار کو کہا کہ جھانسی میں اس مہم کے تحت منعقد کی گئی میراتھن میں 10,000 سے زیادہ لڑکیوں نے حصہ لیا ہے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ریاست کی لڑکیاں اس نعرے میں شامل ہو رہی ہیں اور خود کو بااختیار محسوس کر رہی ہیں۔ مسز واڈرا نے ٹویٹ کیا، “سرکاری بسیں اور سرکاری مشینری کو استعمال کیے بغیرآج جھانسی میں 10,000 سے زیادہ لڑکیاں ‘لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں’ میراتھن میں دوڑ کے لیے نکلیں۔ آج ریاست کی ہر ایک لڑکی اس نعرے سے جڑی ہوئی محسوس کر رہی ہیں۔ انہوں نے لکھنؤ میں اس طرح کے پروگرام کی اجازت نہ دینے پر ریاستی حکومت پر تنقید کی اور کہا، “یوگی آدتیہ ناتھ جی لڑکیوں کی پرواز اور آواز کے اتنے خلاف ہیں کہ انہوں نے لکھنؤ میں میراتھن کی اجازت منسوخ کر دی۔ لیکن لڑکیاں برداشت نہیں کریں گی۔ لڑکیاں لڑیں گی۔”

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر