Latest News

اومیکرون اور نائٹ کرفیو کے مدِ نظر دارالعلوم دیوبند نے بھی اپنے طلبہ کے لئے جاری کی ضروری ہدایات۔

اومیکرون اور نائٹ کرفیو کے مدِ نظر دارالعلوم دیوبند نے بھی اپنے طلبہ کے لئے جاری کی ضروری ہدایات۔
دیوبند: ایک مرتبہ پھر ملک میں بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون Omicron کے مدنظر سرکار نے سخت پابندیاں اور گائیڈ لائن پر عمل درآمد کو ضروری قرار دیا ہے، جہاں صوبہ میں نائٹ کرفیو (رات 11 بجے صبح پانچ بجے تک) نافذ کر دیا گیا وہیں ماسک کو ضروری قرار دیتے ہوئے کووڈ گائیدلائن پر عمل کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہے۔
وہیں ڈی ایم سہارنپور کے ذریعے بھی نئی گائیڈ لائن پر عمل کو ضروری قرار دیتے ہوئے انتظامی افسران کو اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔
 جس کے مدِ نظر عظیم دینی دانشگاہ دارالعلوم دیوبند نے بھی اپنے طلبہ کو اس مہلک مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے طلبہ کو باہر نہ نکلنے اور تعلیم میں مشغول رہنے کی تلقین کی ہے۔
ہفتہ کے روز دارالعلوم دیوبند کے ناظم دارالاقامہ مولانا منیر الدین قاسمی کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ" تمام طلبہ عزیز کو طلع کیا جا تا ہے کہ کورونا کی نئی لہر کی وجہ سے شب میں گیارہ بجے سے صبج پانچ بجے تک پورے اتر پردیش اور دیوبند میں بھی کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ اس لئے طلبہ عزیز اپنے اپنے کمروں میں رہ کر مطالعہ اور تکرار میں مشغول رہیں اور احاطہ کے باہر نہ جائیں۔ 
اعلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طلبہ عزیز چمن میں نازک پھولوں کے پیڑ پودوں پر اپنے کپڑے پھیلاتے ہیں جس سے بدنمائی کے ساتھ پودے بھی ٹوٹ جاتے ہیں جبکہ تمام کمروں کے سامنے ریلنگ لگی ہوئی ہے طلبہ عزیز ہرگز چمن میں کپڑے نہ پھیلائیں ورنہ کاروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سلسلے میں گزشتہ شب وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعے کیے گئے قوم سے خطاب میں بھی تمام شہریوں سے کووڈ گائیڈ لائن پر عمل کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی تھی ساتھ ہی افواہوں پر دھیان نہ دینے اور ویکسینیشن پر توجہ دینے پر بھی وزیر اعظم مودی نے زور دیا تھا۔

سمیر چودھری۔
DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر