Latest News

بی جے پی مسلم سماج کی بہتر ی کے لئے کام کررہی ہے، دیوبند پہنچے شیعہ عالم دین نے کہاکہ دیگر پارٹیوں نے مسلمانوں کو ووٹ بینک کے طور استعمال کیا۔

بی جے پی مسلم سماج کی بہتر ی کے لئے کام کررہی ہے، دیوبند پہنچے شیعہ عالم دین نے کہاکہ دیگر پارٹیوں نے مسلمانوں کو ووٹ بینک کے طور استعمال کیا۔
دیوبند: (رضوان سلمانی)
بی جے پی اقلیتی سیل کے قومی کمیٹی کے رکن شیعہ عالم دین ڈاکٹر سید حبیب حیدر عابدی نے کہا کہ ملک کے اندر بی جے پی مسلم طبقے کی بہتری کے لئے ترقیاتی کام کررہی ہے ، جب کہ ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں نے صرف ووٹ بینک ہی سمجھا گیا ہے۔
آج دیوبند علاقہ کے گاﺅں تھیتکی میں بی جے پی اقلیتی سیل کے ضلع سکریٹری وسیم عباس نقوی کی رہائش گاہ پر منعقدہ مسلم سماج کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید حبیب حیدر عابدی نے کہا کہ اترپردیش کے اندر سابق اکھلیش حکومت نے مسلم نوجوانوں کو روزگار نہ دے کر سڑک پر لاکر کھڑا کردیا تھا، جب کہ ریاست کی بی جے پی حکومت کے دورِ اقتدار میںمسلم طبقے کو روزگار کے ساتھ ساتھ عزت بھی دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں مسلم طبقہ بی جے پی کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑا ہوگا اور بی جے پی کے ہاتھ مضبوط کرنے کاکام کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم طبقے کو مختلف اسکیموں کے ذریعہ سے بی جے پی حکومت کی جانب سے عزت دینے کاکام کیاگیا۔آج ہر غریب مسلمان کووزیر اعظم آواس یوجنا کے تحت پکے مکان دیئے جارہے ہیں ، اُجولا یوجنا کے تحت گیس کنکشن دیئے جارہے ہیں، جب کہ سابق اکھلیش حکومت نے مسلم طبقے کو ہر میدان میں پیچھے دھکیل چکی تھی۔ پروگرام کی صدارت وسیم عباس نقوی نے کی اور نظامت کے فرائض ڈاکٹرفروزچوہا ن نے انجام دیئے۔ اس موقع پر آصف منصوری اور حیدر علی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس دوران فرقان علی ، فاروق، منصورعلی، اعظم عباس نقوی، نواب نثار ، سید عسکری عابدی ،مامور پردھان، تحسین پردھان، راﺅ شارق پردھان، سونو پردھان وغیرہ موجود رہے۔ قبل ازیں ڈاکٹر سید حبیب حیدر عابدی کی دیوبند آمد پر مسلم سماج کے افراد نے کئی مقامات پر ان کا استقبال کیا ،اسی کے ساتھ ساتھ بی جے پی کارکنا ن نے عابدی کا استقبال کیا۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر