Latest News

اے ٹی ایس سینٹر کے سنگ بنیاد کے لئے وزیر اعلیٰ یوگی کی دیوبند آمد کےمدنظر پارٹی اور انتظامی سطح پر جنگی پیمانہ پر تیاریاں شروع۔

اے ٹی ایس سینٹر کے سنگ بنیاد کے لئے وزیر اعلیٰ یوگی کی دیوبند آمد کےمدنظر پارٹی اور انتظامی سطح پر جنگی پیمانہ پر تیاریاں شروع۔
دیوبند:(فہیم صدیقی)
آئندہ 4جنوری کوریاستی وزیر اعلیٰ کے دیوبند کے ممکنہ دورہ کے مدنظر اعلیٰ افسران نے پروگرام منعقد کئے جانے کے مقام کا معائنہ کیا۔واضح ہو کہ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ 4جنوری2022کو دیوبند آئیں گے اور یہاں اے ٹی ایس سینٹر کا افتتاح کریں گے، جس کے باعث مقامی انتظامیہ نے جنگی پیمانہ پر انتظامات اور تیاریاں شروع کردی ہیں۔جمعہ کے روز ضلع مجسٹریٹ و ایس ایس پی اور دیوبند اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے سمیت سرکاری افسران نے وزیر اعلیٰ کی آمد کے موقع پر منعقد کئے جانے والے پروگرام کے مقام اور ہیلی پیڈ والی جگہ کا معائنہ کیا۔

یاد رہے کہ ریاستی وزیر اعلیٰ کا دیوبند آمد کا پروگرام اس سے قبل کئی مرتبہ متعدد وجوہات کی بناءپر موخر کیا جاچکا ہے لیکن 4جنوری کے متوقع دورہ کے مد نظر جمعہ کے روز انتظامیہ اور اعلیٰ افسران کی سرگرمیوں میں کافی اضافہ ہوگیا ہے اس دوران ضلع مجسٹریٹ اکھیلیش کمار اور ایس ایس پی آکاش تومرومقامی ایم ایل اے کنور برجیش سنگھ سمیت اعلیٰ افسران نے اسٹیٹ ہائی وے پر واقع پیراڈائز ہوٹل اور اسی کے قریب واقع ہیلی پیڈ کا معائنہ کیا۔
ذرائع کے مطابق 4جنوری کو ریاستی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ طے شدہ وقت کے مطابق دوپہر 1:30بجے دیوبند پہنچےں گے اور پروگرام کے اسٹیج سے ہی اے ٹی ایس ٹریننگ سینٹر کی سنگ بنیاد رکھے جانے کی رسم انجام دیں گے۔وزیر اعلیٰ کے دیوبند آمد کی تصدیق ہوجانے کے بعد تمام سرکاری اعلیٰ افسران نے پروگرام کے منعقد کئے جانے والے مقام کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری ہدایات دیں ۔اس موقع پر ایس ڈی ایم دیوبند دیپک کمار اور سرکل آفیسر درگا پرساد تواری مقامی سطح کے افسران موجود رہے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر