Latest News

مشتعل بیان بازی کے جواب سے گریز کریں مسلمان, اسمبلی انتخاب کے مدنظر مولانا شمشیر قاسمی کی اپیل۔

مشتعل بیان بازی کے جواب سے گریز کریں مسلمان, اسمبلی انتخاب کے مدنظر مولانا شمشیر قاسمی کی اپیل۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
جمعیة علماءہند کی مجلس منتظمہ کے رکن اور جامعہ دعوة الحق معینہ چررہو(رامپور منیہاران) کے ناظم اعلیٰ مولانا شمشیر قاسمی نے کہا کہ مسلمانوں کو اشتعال انگیز بیانات کے جوابات سے گریز کرنا چاہئے اور سیاسی بیان بازی کرنے والے لوگوںکو نظر انداز کرکرکے صبرو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے ،اگر ہم لوگ بیہودہ اور غیر ضروری بیانات کے رد عمل سے احتراز کرینگے تواس سے کئی پریشانیو سے بچ سکتے ہیں۔ 
آج جاری اپنے ایک بیان میں علاقہ کے معروف سماجی کارکن مولاناشمشیر قاسمی نے کہا کہ وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی جیسے لوگ مسلسل اشتعال انگیز باتیں کر رہے ہیں لیکن مسلمانوں کو ایسے لوگوں کو نظر انداز کرنا چاہیے اور کوئی جواب نہیں دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات بہت قریب ہیں اور کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ انتخابات میں مذہبی پولرائزیشن ہو تاکہ اس سے سیاسی فائدہ اٹھایا جا سکے،اسلئے میری مسلم رہنماءاور ذمہ داری سے اپیل کہ اس قسم کے بیہودہ بیانات پر رد عمل سے کلی اجتناب کریں ۔
مولانا شمشیر قاسمی نے مزید کہا کہ بابری مسجد پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سے اب تک مسلمانوں نے آئین اور عدلیہ پر بھروسہ رکھتے ہوئے انتہائی دانشمندی سے کام لیا ہے جس سے شرپسند عناصر پریشان ہیں اور وہ مسلمانوںکے بھڑکانے اور ان کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے لئے طرح طرح کے ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں ،لیکن ہمیں ان کی سازش میں نہیں پھنسنا ہے بلکہ احتیاط اور صبر کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔مولانا شمشیر قاسمی نے کہا کہ یوپی اسمبلی الیکشن نزدیک ہے اورکچھ لوگ مسلمانوں کو بھڑکانے کی کوشش کریں گے لیکن ہمیں صبر سے کام لینا چاہیے اور ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہیے جس سے وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے اور یہاں امن وشانتی اور بھائی چارے کے قیام کے لئے ہر شخص کے تعاون کی ضرورت ہے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر