Latest News

جمیعت علماء متحدہ پنجاب کے صدر کا پہلی بار ووٹنگ کے ذریعہ انتخاب، مولاناہارون قاسمی مولانا خالد قاسمی پر 159 ووٹوں سے سبقت لیکر صدر منتخب۔

جمیعت علماء متحدہ پنجاب کے صدر کا پہلی بار ووٹنگ کے ذریعہ انتخاب، مولاناہارون قاسمی مولانا خالد قاسمی پر 159 ووٹوں سے سبقت لیکر صدر منتخب۔
پانی پت: جمیعت علماء ہریانہ، پنجاب، ہماچل پردیش اور چنڈی گڑھ کی متحدہ انتخابی اجلاس آج ضلع پانی پت کے مشہور دینی ادارہ مدرسہ سبیل الرشاد سنولی میں منعقد ہوا، جس میں مولانا محمد ہارون پانی پتی ووٹنگ بعد ایک مرتبہ پھر جمیعت علماء ہریانہ، پنجاب، ہماچل پردیش اور چنڈی گڑھ کے صدر منتخب ہوئے گئے۔ 
جسکے بعد عہدیداران اور کارکنان نے گلدستہ پیش کر کے مولانا ہارون قاسمی کو مبارکباد دی۔ اُنہوں نے مولانا خالد قاسمی کو 159 ووٹوں سے شكست دی۔ جمیعت علماء متحدہ پنجاب کے صدر عہدے کے لیئے پہلی مرتبہ ووٹنگ کے ذریعہ صدر کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔

اتوار کے روز صبح نو بجے سے مدرسہ سبیل الرشاد سنولی پانی پت میں منعقد اس انتخابی اجلاس میں مرکز سے بطور مشاہدین مفتی عبد الرازق، مفتی عبدالقدیر، مولانا اسرارالحق اور قاری صادق شریک ہوئے۔ اس دوران انتخابی کاروائی عمل میں اور دونوں امیدواروں کے درمیان ووٹنگ کرائی گئی۔ چاروں صوبوں کے 986 افراد نے جوش و خروش کے ساتھ ووٹ ڈالے جن میں سے تین ووٹ کینسل ہوئے جبکہ مولانا ہارون قاسمی کو 571 اور مولانا خالد قاسمی کو 412 ووٹ حاصل ہوئے۔ اس طرح مولانا ہارون قاسمی مولانا خالد کو 159 ووٹوں سے شكست دےکر ایک مرتبہ پھر چاروں صوبوں کے صدر منتخب ہوئے گئے۔ 
مولانا ہارون کے انتخاب پر جمعیت علما کے جملہ عہدیداران اور کارکنان نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُنکی گل پوشی اور گلدستے پیش کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ اس مرتبہ جمیعت علماء ہریانہ، پنجاب، ہماچل پردیش اور چنڈی گڑھ  کے صدر کے انتخاب کو لیکر کافی رسہ کشی چل رہی تھی اسی وجہ سے چاروں صوبوں کے امیدواروں اور عہدیداران نے دیوبند پہنچ کے جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی سے ملاقات کی تھی، جن کی ہدایت کے مطابق مرکزی ٹیم کی نگرانی میں آج انتخابی اجلاس منعقد ہوا جس میں مولانا ہارون قاسمی صدر منتخب ہوئے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ آج صبح بھی ہریانہ پنجاب ہماچل چنڈی گڑھ کے مؤقر علماء کے ذریعے ووٹ ڈالنے سے قبل باہمی رائے مشورہ سے صدر منتخب ہونے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔ جسے مولانا محمد خالد قاسمی نے یکسر مسترد کر دیا۔
مولانا محمد ہارون قاسمی نے صدر منتخب ہونے کے بعد کہا کہ متحدہ پنجاب میں یہ پہلا واقعہ ہے جب ووٹینگ کے ذریعے سے صدر کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرچہ اس کے محرک کوئی بھی ہو، لیکن اتنا ضرور ہے کہ انتخابات کے ذریعے جماعت شفافیت آئے گی اور انتخاب کا دوسرا مثبت پہلو یہ رہا کہ کسی بھی طرح کی بدمزگی پیش نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ ہریانہ، پنجاب  ہماچل چنڈی گڑھ ریاستوں کے سبھی طبقات کے مفاد کے لیے کام کریں گے۔
انتخابی اجلاس میں بطور خاص پیر جی حافظ حسین بوڑیہ، مولانا ممتاز شملہ،مولانا اجمل چنڈی گڑھ، مفتی خلیل الرحمٰن مالیر کوٹلہ، قاری الیاس پونٹی، میوات سے مولانا حکیم الدین،حاجی رمضان، مولانا صابر قاسمی، انبالہ سے مولانا جاوید، مولانا مرسلین زبیری، مفتی شرافت، مولانا عادل پنچکولہ، مولانا سعید امینی مالب، مولانا اصغر امام خطیب جامع مسجد انبالہ، مفتی ارتقاء الحسن، مولانا محمد شبیر پاٹ کھوری، مولانا ڈاکٹر رفیق، مولانا عبدالستار ربانی مولانا لقمان حسن پور سمیت ہریانہ پنجاب کے جملہ عہدیداران نے شرکت کی۔ جبکہ مقامی طور پر مولانا امجد مجیدی قاسمی، مولانا جنید قاسمی، مولانا اسجد قاسمی، مولانا شوکت میوات، مولانا عثمان روپڑاکا، مفتی وسیم آلی میو، مولانا انوار مالپوری، مفتی شرافت، مولانا عابد اور مفتی جنید وغیرہ نے بھرپور تعاون کیا۔

سمیر چودھری
DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر