Latest News

یتی نرسنگہانند کو گرفتار کر کے جیل میں ڈالا جائے، انجمن حمایت اسلام نے صدر جمہوریہ کو بھیجا میمورنڈم۔

یتی نرسنگہانند کو گرفتار کر کے جیل میں ڈالا جائے، انجمن حمایت اسلام نے صدر جمہوریہ کو بھیجا میمورنڈم۔
دیوبند: (رضوان سلمانی)
گزشتہ دنوں ہری دوار میں دھرم سنسد میں کھلے عام مسلمانو ں کو قتل کردیئے جانے کی دھمکی دینے کے بیان کی چاروں طرف مذمت ہورہی ہے ،اسی تناظر میں آج انجمن حمایت اسلام کی جانب سے ایک میمورنڈم سہارنپور کے تھانہ انچارچ فتحپور کی معرفت صدر جمہوریہ کو ارسال کیاگیا۔ 
اس دوران مفتی عطاءالرحمن صدر انجمن نے کہا کہ ہریدوار میں منعقد کی گئی دھرم سنسد میں یتی نرسنگہا نند کھلے عام مسلمانوں کے خلاف تشدد پھیلانے کی اپیل کررہے ہیں اور ہندووں سے مسلمانوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی بات کہہ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں یتی نرسنگہا نند کے علاوہ دیگر لوگ بھی مسلمانوں کے خلاف اکسانے کی بات کھلے عام کررہے تھے۔ مگر ابھی تک ان کے خلاف پولیس انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں ہوپائی ہے جس سے ان کے حوصلے بلندہیں۔ انہوں نے صدر جمہوریہ سے مطالبہ کیا کہ ملک کے ماحول کو خراب کرنے والے اس قسم کے افراد پر مقدمہ کرکے انہیں جیل بھیجاجائے۔ انجمن کے خزانچی مولانا سرورعالم نے کہا کہ ایک ویڈو سوشل میڈیا پروائرل کی جارہی ہے جس میں یتی نرسنگہانند اور جیتندر ناراین تیاگی سمیت دیگر لوگ مسلمانوں کے خلاف تشدد کے لئے اکسانے والی بات کررہے ہیں اس ویڈیو میں ہندو راشٹر بنانے کیلئے تشدد، موت اور مڈر کیلئے عہد لیا جارہا ہے ، اس طرح کی تقاریر سے ملک کی یکجہتی خطرے میں پڑسکتی ہے اور آپسی پیار ومحبت ختم ہوسکتا ہے کیو ںکہ یہ لوگ ملک کے ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں ، ان کے اس بیان سے سماج کے ہر طبقے میں زبردست غم وغصہ ہے۔ اس لئے انجمن حمایت الاسلام صدر جمہوریہ ہند سے مطالبہ کرتی ہے کہ ایسے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور ان کو گرفتار کرکے جیل بھیجا جائے تاکہ آگے کوئی بھی شخص ملک کے اندر نفرت پھیلانے کی ہمت نہ کرسکے۔
میمورنڈم دینے والوں میں مفتی عطاءالرحمن، مولانا سرورعالم ، قاری محمد عابد، مفتی ضیاءالرحمن، ، حکیم محمد ناصر، راوعظیم، محمد پرویز، ثاقب، علیم، فرمان، عیان، محمد اعظم، شاہ رخ، یاسر، زبیر احمد، مصطفی، محمد نوید، محمدمحفوظ، عبدالستار، دلنواز کاشفی وغیرہ موجود رہے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر