Latest News

اومیکرون کے بڑھتے خطرات کے مدِ نظر دہلی میں سخت پابندیاں نافذ، جانیئے کیا کھلے گا اور کیا رہیگا بند۔

اومیکرون کے بڑھتے خطرات کے مدِ نظر دہلی میں سخت پابندیاں نافذ، جانیئے کیا کھلے گا اور کیا رہیگا بند۔
نئی دہلی: کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کا خطرہ مسلسل بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ سے دہلی میں پابندیوں کا دور واپس آسکتا ہے۔ اومیکرون کے کیسز بڑھنے کے بعد کچھ دوسری ریاستوں کی طرح دہلی میں بھی نائٹ کرفیو دوبارہ نافذ کر دیا گیا ہے، لیکن آنے والے وقت میں دہلی میں مزید پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں، جس پر آج فیصلہ کیا جا سکتا ہے، جس سے اسکولوں، میٹرو، بس سروس کے ساتھ ساتھ جم ، بینکوئٹ ہال بھی متاثر ہوں گے۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال منگل کے روز کورونا پر ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کریں گے۔اہم میٹنگ میںجی آر اے پی (گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان) پر عمل درآمد پر غور کیا جا سکتا ہے۔
دہلی سرکار نے جولائی 2021 میں کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے ’گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان‘ (جی آر اے پی)تیار کیا تھا۔ اس کے تحت دہلی میں لاک ڈاؤن کب لگے گا، کب بند رہےگا اور کب کھلے گا، اس کے بارے میں مزید کوئی الجھن نہیں رہے گی۔
جی آر اے پی الرٹ کے مطابق اگر مسلسل 2 دنوں تک پازیٹیو شرح 0.5 فیصد پر ریکارڈ کی جاتی ہے، تو گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان کے تحت دہلی میں یلو الرٹ نافذ کیا جا سکتا ہے۔

دہلی میں یلو الرٹ نافذہوتا ہے تب …
نائٹ کرفیو رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک رہے گا۔
ویک اینڈ کرفیو لاگو نہیں ہوگا۔
آڈ -ایون کے تحت، غیر ضروری خدمات یا سامان کے ساتھ دکانیں اور مال صبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک کھلیں گے۔
اسکول، کالج، تعلیمی ادارے اور کوچنگ انسٹی ٹیوٹ بند رہیں گے۔
تعمیراتی کام جاری رہے گا، صنعت کھلے گی۔
ریستوراں 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھلیں گے، لیکن صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک
بارز بھی 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھلیں گی، لیکن دوپہر 12 بجے سے رات 10 بجے تک
سنیما ہال اور ملٹی پلیکس بند رہیں گے۔ بینکوئٹ ہال، آڈیٹوریم بند رہیں گے۔
ہوٹل کھلے رہیں گے، ہوٹل کے اندر بینکوئٹ اور کانفرنس ہال بند رہیں گے۔
سیلون اور بیوٹی پارلر کھلے رہیں گے۔
اسپاس، جم، یوگا انسٹی ٹیوٹ اور تفریحی پارک بند رہیں گے۔
آؤٹ ڈور یوگا کی اجازت ہوگی۔
دہلی میٹرو 50 فیصد بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ چلے گی، کھڑے ہو کر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ایک ریاست سے دوسری ریاست جانے والی بسیں 50 فیصد بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ چلیں گی۔
آٹو، ای رکشہ، ٹیکسی اور سائیکل رکشا میں صرف 2 مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت ہے۔
اسپورٹس کمپلیکس، اسٹیڈیم اور سوئمنگ پول بند رہیں گے۔ اگرچہ قومی یا بین الاقوامی کھیلوں کا اہتمام کیا جا سکتا ہے۔
پبلک پارکس کھلے رہیں گے۔
شادی کی تقریب اور آخری رسومات میں صرف 20 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔
سماجی، سیاسی، مذہبی، تہوار اور تفریحی سرگرمیوں پر پابندی (اب بھی جاری ہے)
مذہبی مقامات کھلے رہیں گے تاہم عقیدت مندوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔
حالات مزید خراب ہونے پر دہلی حکومت نے اس کے مطابق منصوبہ تیار کیا ہے۔ انفیکشن کی شرح 1 فیصد سے زیادہ ہونے پر لیول-2 یعنی امبر الرٹ جاری کیا جائے گا، لیول-3 یعنی 2 فیصد سے زیادہ ہونے پر اورنج الرٹ اور لیول-4 یعنی 5 فیصد سے زیادہ ہونے پر ریڈ الرٹ جاری کیا جائے گا۔

ایجنسی انپٹس کے ساتھ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر