Latest News

الفلاح فرنٹ کے مسلم کارکنان ہندو بہن کیلئے بنے مسیحا، خون کا عطیہ دے کر پیش کی انسانیت اور ہندو مسلم بھائی چارے کی مثال

الفلاح فرنٹ کے مسلم کارکنان ہندو بہن کیلئے بنے مسیحا، خون کا عطیہ دے کر پیش کی انسانیت اور ہندو مسلم بھائی چارے کی مثال۔
لکھنئو: (نامہ نگار) الفلاح فرنٹ کے بلڈ ڈونیٹ گروپ لکھنئو یونٹ کے کارکنان اسامہ اور عدنان صدیقی نے ایک انورادھا نامی ہندو مریضہ کیلئے اپنا خون عطیہ کر انسانیت اور ہندو-مسلم بھائی چارہ کی مثال قائم کی۔ وہیں دوسری طرف الفلاح فرنٹ بلڈ ڈونیٹ گروپ کے فعال رکن محمد رضوان خان نے بارہ بنکی کے فتح پور باشندہ ندیم احمد نامی مریض کیلئے اپنا قیمتی خون عطیہ کیا۔

اس موقع پر الفلاح فرنٹ بلڈ ڈونیٹ گروپ کے مذکورہ ڈونر نے کہا کہ ہم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہیں اور انہیں کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہم یہ خدمت انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ الفلاح فرنٹ صدر اور بلڈ ڈونیٹ گروپ کے بانی ذاکر حسین کے کاموں اور سوچ سے متاثر ہوکر الفلاح فرنٹ بلڈ ڈونیٹ گروپ سے جڑے اور الحمداللہ اب تک ہمارے گروپ نے لگ بھگ پونے تین سو مریضوں کو مفت خون عطیہ کیا ہے۔لکھنئو یونٹ کے اہم ذمہ دار محمدرضوان خان نے لکھنؤ کی عوام سے گروپ سے جڑنے کی اپیل دہرائی ہے۔
ان کے علاوہ لکھنئو یونٹ کے ہی محمد شعیب،محمد فصیح،محمد اسامہ،تہذیب عباس نقوی،محمدآفتاب،کامل خان و دیگر نے الفلاح فرنٹ بلڈ ڈونیٹ گروپ لکھنئو یونٹ کو مزید مضبوط کرنے کا عزم دہرایاہے۔بتا دیں کہ الفلاح فرنٹ بلڈ ڈونیٹ گروپ نے اب مفت میں 266 مریضوں کو خون دے چکا ہے۔گروپ کی تشکیل صحافی اور سماجی کارکن ذاکر حسین کے ذریعہ ہوئ اور پھر مخلص کارکنان کی وجہ سے گروپ نے مقبولیت کےزینے طے کئے۔اس موقع پر لکھنئو یونٹ کی بہترین کارکردگی کیلئے گروپ کے بانی ذاکرحسین نے مبارکباد پیش کی اور کارکنان کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر