Latest News

فضلاءکو ڈاکٹر انور سعید کے ہاتھوں دی گئی ڈگریاں، صحت مند معاشرہ کی تشکیل میں ڈاکٹر کا بنیادی کردار ہوتاہے: ڈاکٹر انور سعید۔

فضلاءکو ڈاکٹر انور سعید کے ہاتھوں دی گئی ڈگریاں، صحت مند معاشرہ کی تشکیل میں ڈاکٹر کا بنیادی کردار ہوتاہے: ڈاکٹر انور سعید۔
اندور: الفاروق یونانی میڈیکل کالج اندور میں کنوویشن کا انعقادکیا گیا جس میں 2016-17کے کالج کے فارغین طلبہ وطالبات کو ڈگریاں دی گئیں۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طو رپر جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری اور سی سی آئی ایم کے سابق رکن ڈاکٹر انور سعید نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ 
اس دوران مہمان خصوصی ڈاکٹر انورسعید نے کامیاب طلبہ وطالبات کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ انسان کے لئے زندگی جتنی اہم ہے اتنی ہی اہم تعلیم ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ایک ایسی طاقت ہے جس سے ہر ایک کی قسمت بدل سکتی ہے ، تعلیم کے بغیر دنیا میں انسان کی کوئی اہمیت نہیں ہے ، آج کے اس جدید ٹیکنالوجی دور میں تعلیم سب کے لئے ضروری ہے ، خاص کر مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔ اسلام میں تعلیم حاصل کرنا فرض قرار دیا گیا ہے۔ ا س لئے ہمیں تعلیم کی طرف متوجہ ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ اگر مسلمان تعلیم پر توجہ دینے لگےں تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی ۔ ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر انور سعید نے کہا کہ ڈاکٹر ہمارے معاشرے کا وہ محسن طبقہ ہے جو صحت مند معاشرہ تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کررہا ہے ، آپ لوگوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مریضوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں ۔انہوں نے طب یونانی کی اہمیت اور اس کے طریقہ علاج پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
پروفیسر ڈاکٹر بدرالدجیٰ اجمل خاں طبیہ کالج علی گڑھ نے کہا کہ تعلیم وترقی میں ہمارا معاشرہ اس وقت بہت پیچھے ہے جس قوم کا آغازہی اقراءسے ہوا ھا وہ آج تعلیمی پسماندگی کا شکار ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد فاروق، ڈپٹی ڈائریکٹر آیوش مدھیہ پردیش، ڈاکٹر سید شفیق نقوی، پرنسپل راج پوتانہ میڈیکل کالج راجستھان، پروفیسر محمد شعیب ڈین راجستھان یونیورسٹی ، ڈاکٹر یوسف خلیل حسینی وغیرہ موجود رہے۔ پروگرام کی صدارت کالج کے صدر مجیب قریشی نے کی اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر نورین نے انجام دی۔ آخر میں کالج کے پرنسپل پروفیسر سلیم اختر نے سبھی مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔

سمیر چودھری
DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر