Latest News

اکھلیش یادو کا بڑا اعلان، یوپی میں سرکار بننے کے بعد 300 یونٹ بجلی دینگےمفت۔

اکھلیش یادو کا بڑا اعلان، یوپی میں سرکار بننے کے بعد 300 یونٹ بجلی دینگےمفت۔
لکھنؤ: یوپی میں انتخابی سرگرمیاں زور شور سے شروع ہو گئی ہیں کچھ ہی وقت بعد یہاں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں جس کے لیے وعدوں کا دور بھی شروع ہو گیا ہے۔ اسی درمیان سابق وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اترپردیش میں ان کی سرکار آنے پر 300 یونٹ بجلی مفت دینے کا اعلان کیا ہے انہوں نے کسانوں کو بھی بجلی میں بڑی راحت فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
واضح ہوکہ اترپردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے پہلے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے بڑا اعلان کیا ہے۔ اکھلیش نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت بننے کے بعد گھریلو بجلی صارفین کو 300 یونٹ بجلی مفت ملے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ کسانوں کو آبپاشی کے لیے بجلی بھی مفت ملے گی، خوشیاں دیں، ایس پی حکومت آئے گی اور 300 یونٹ مفت گھریلو بجلی اور آبپاشی کی بجلی مفت ملے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر