Latest News

اسد الدین اویسی نے حضرت جی رائے پوری کی خانقاہ میں حاضری دے کر لی دعائیں۔

اسد الدین اویسی نے حضرت جی رائے پوری کی خانقاہ میں حاضری دے کر لی دعائیں۔ 
سہارنپور: مجلسِ اتحاد المسلمین کے سربراہ و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اويسى نے بر صغیر کى مشهور و معروف خانقاہ رائے پور رحيمى مىں دعاء و زیارت کے لۓ حاضری دی اور علماء کرام اور معزز شخصیات سے ملاقات کى، انھوں نے رحیمی خانقاہ راۓ پور کے ناظم و متولی شاہ عتیق احمد سے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا اور زيارت پر اپنى مسرت کا اظهار کرتے هوئے دعاء کے لۓ خواہش ظاہر کی۔ شاہ عتیق احمد بھى نے اسدالدين اويسى کو اپنے قيمتى مشوروں اور مفيد تجاويز سے نوازا۔

ترجمان خانقاه مولانا ڈاکٹر بدرعالم ندوی نے خانقاہ کے تاريخى احوال و عظيم کردار پر روشنى ڈالتے هوئے اسد الدین اویسی کو بتایا کہ خانقاہ کی 140 سالہ قدیم دینی خدمات ہیں جس پر انھوں نے کها کہ بادشاہوں کے قلعے مسمار ہوگئے ،ليکن الحمدللہ یہ خانقاہ اپنی آب و تاب کے ساتھ باقی ہے، بعد ازاں مهتمم جامعه رحمت گھگھرولى سہارنپور مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغيثى نے بھى خانقاه رحيمى کا تعارف پىش کرتے هوئے وهاں کے بزرگان دين اور اکابر اور قوم کى اصلاح ميں انکے نماياں کردار اور بے لوث خدمات کا تذکره کيا۔ انھوں نے اسدالدین اويسى سے مولانا سيد ابوالحسن على مياں ندوى کے خانقاه رحيمى رائے پور سے تعلق اور انکے مشن کو بھى واضح کيا.
اس مختصر ملاقات کے بعد اسد الدین اویسی نے خانقاہ میں عصر کی نماز ادا کی اور رخصت ہوگئے۔
اس موقع پر مولانا محمد دلشاد, حافظ محفوظ، قاری محمد افتخار ,قاری محمد ناصر, شوکت علی صدر مجلس یوپی، وسیم احمد ضلع صدر ، ڈاکٹر پرویز ،مولانا فتح محمد ندوی، مفتی اسجد ،مولانا کلیم ندوی ، قاری محمد حنیف قاسمی, قاری ارشد ،بھائ مستقیم ،راؤ عبدالقادر،مستفیض کاشفی، محمد رضوان ،عبدالوہاب نور،محمد طاہر،مہتاب چوہان ودیگر اساتذہ مدرسہ وخدام خانقاہ رحیمیہ رائے پور.

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر