Latest News

جامعہ ملیہ اسلامیہ سمیت یے بارہ ہزار این جی اوز نہیں لے سکیں گے غیر ملکی چندہ، ایف سی آر اے منسوخ۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ سمیت یے بارہ ہزار این جی اوز نہیں لے سکیں گے غیر ملکی چندہ، ایف سی آر اے منسوخ۔
نئی دہلی: مدر ٹریسا کے مشنریز آف چیریٹی کے ایف سی آر اے لائسنس کی تجدید نہ ہونے کے بعد ملک بھر میںتقریباً 12,000 سے زیادہ غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے ایف سی آر اے لائسنس کی میعاد جمعہ 31 دسمبر 2021 کو ختم ہو گئی۔ وزارت داخلہ نے ہفتہ کی صبح کہا کہ 6,000+ این جی اوز میں سے زیادہ تر نے لائسنسوں کی تجدید کے لیے درخواست نہیں دی گئی تھی ۔

رضاکارانہ تنظیموں کو بیرون ملک سے چندہ اور عطیات وصول کرنے کے لیے فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ-FCRA کے تحت لائسنس لینا پڑتا ہے۔
وزارت کے حکام نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ تمام این جی اوز کوریمائنڈر بھیجا گیاتھا کہ وہ جمعہ 31 دسمبر سے پہلے ایف سی آر اے کی تجدید کے لیے درخواست دیں، لیکن بہت سے لوگوں نے ایسا نہیں کیا۔ ’جب درخواست ہی نہیں دی گئی ہے تو انہیں اجازت کیسے دی جا سکتی ہے؟‘
ایف سی آر اے لائسنس کھو دینےوالی تنظیموں میں آکسفیم انڈیا ٹرسٹ ،جامعہ ملیہ اسلامیہ، انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن اور لیپروسی مشن سمیت کل 12,000 سے زیادہ این جی اوز ہیں ۔ ان کے علاوہ ٹیوبرکلوسس ایسو سی ایشن آف انڈیا،اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس اور انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر بھی اس طویل فہرست میں شامل ہیں۔ Oxfam India اور Oxfam India Trust ان غیر سکاری تنظیموں کی فہرست میں ہیں جن کے ایف سی آر اے کی میعاد ختم ہوگئی ہے اوراس لسٹ میں نہیں جن کے سرٹیفکیٹ منسوخ کردیے گئےہیں۔ ایف سی آر اے لائسنس ان ہی کا منسوخ کیاگیا ہے جنہوں نے یا تو تجدید کے لیے درخواست نہیں دی تھی، یا ان کی تجدید کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔

اب بھارت میں صرف 16,829 این جی اوز باقی ہیں جن کے پاس ایف سی آر اے لائسنس ہے، جسے 31 دسمبر 2021 (جمعہ) کو 31 مارچ 2022 تک کے لیے تجدید کردیاگیا ہے ۔خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق ایف سی آر اے کے تحت کل 22,762 این جی اوز رجسٹرڈ ہیں اور اب تک 6500 کی درخواستیں تجدید کے لیے بھیجی جا چکی ہیں۔
مرکزی وزارت داخلہ نے 25 دسمبر کو اہلیت کی شرائط کو پورا نہ کرنے پرایف سی اار اے رجسٹریشن کی تجدید کے لیے مدر ٹریسا کے ذریعہ کولکاتا میں قائم کردہ ’مشنریز آف چیریٹی‘ کی درخواست کو مسترد کر دیاتھا۔
وزارت داخلہ نے مشنریز آف چیریٹی کے ایف سی آر اے لائسنس کی تجدید نہ کرنے کے لیے ’منفی معلومات‘ کا حوالہ دیا تھا۔ یہ خیراتی ادارہ پورے ہندوستان میں غریبوں، بیماروں اور بے سہارا افراد کے لیے یتیم خانے اور پناہ گاہیں چلاتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر