Latest News

عدالت نے دہلی فسادات میں پہلی سزا سنا دی۔دنیش یادو کو 5 سال کی جیل

عدالت نے دہلی فسادات میں پہلی سزا سنا دی۔دنیش یادو کو 5 سال کی جیل۔
نئی دہلی: دلی کی ایک عدالت نے دہلی میں مذہبی فسادات کے مقدمے میں دنیش یادیو نامی شخص کو 5 سال جیل کی سزا سنائی ہے۔ میڈیا کے مطابق دنیش یادیو ہندو بلوائیوں کے گروپ کا حصہ تھا جس نےفسادات کے دوران ایک خاتون کا گھر نذر آتش کردیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق عدالت نے مجرم کو 12 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ دلی میں 2020 میں ہوئے مسلمانوں کیخلاف فسادات میں 50 سے زائد افراد کو ہلاک کیا گیا تھا،یہ فسادات دلی کی تاریخ کے بدترین فسادات قرار دیئے گئے تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر