Latest News

آل ممبئی سیرت کوئز مقابلے میں جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات کی طالبات کا بہترین مظاہرہ، طالبہ عالیہ خورشید انصاری دوم پوزیشن اور عارفہ توقیر قاسمی میڈل خصوصی سے سرفراز۔

آل ممبئی سیرت کوئز مقابلے میں جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات کی طالبات کا بہترین مظاہرہ، طالبہ عالیہ خورشید انصاری دوم پوزیشن اور عارفہ توقیر قاسمی میڈل خصوصی سے سرفراز۔
ممبئی : گزشتہ اتوار ۱۷؍جنوری بروز اتوار گوونڈی میں مکتبہ محمودیہ مالونی ملاڈ کے زیر اہتمام آل ممبئی سیرت النبیﷺ کوئز مسابقہ کا انعقاد جامعہ اشاعت العلوم میں کیاگیا جس میں مدارس ا سلامیہ اور اسکول و کالج کے طلبہ وطالبات نے حصہ لیا۔ کوئز مسابقہ میں اول، دوم، سوم اور اعلیٰ وامتیازی نمبرات حاصل کرنے والے کامیاب طلبہ وطالبات کو پروگرام میں شریک معزز مہمانوں کے ہاتھوں انعام سے نوازاگیا، اول پوزیشن کو پانچ ہزار، دوم پوزیشن کو تین ہزار اور سوم پوزیشن کو دو ہزار روپیہ دیاگیا ۔ باقی اعلیٰ وامتیازی نمبرات حاصل کرنے الے مساہمین کو ٹرافی، میڈل، سند، کتابیں اور مختصراً ہدیہ دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس میں مسابقہ میں دوم پوزیشن جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات سنتوش بھون نالا سوپارہ ایسٹ کی طالبہ عالیہ انصاری بنت خورشید نے حاصل کیا۔اسی جامعہ کی طالبہ میمونہ عارفہ بنت توقیر عالم قاسمی (درجہ عربی دوم) نے میڈل خصوصی حاصل کرکے ادارہ کا نام روشن کیا۔
اس ضمن میں مولانا معظم مظاہری رامپوری نے جامعہ کی طالبہ اور مدرسہ کے ناظم مفتی توقیر عالم قاسمی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ’’طالبہ عالیہ انصاری بنت محمد خورشید سلمہا کو آل ممبئی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کوئز مسابقہ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر بہت پر خلوص مبارک باد ۔ میں اس موقع پر جامعہ کے ناظم مفتی توقیر عالم قاسمی اور جملہ اساتذہ و معلمات کوبھی دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دعاء گو ہوں کہ یہ ہونہار طالبہ اور جامعہ کی دیگر طالبات اسی طرح آگے بڑھیں اور مستقبل میں دین اسلام کی داعیہ اور عالمہ باعمل بن کر امت کی اصلاح کے ساتھ علم دین کی اشاعت کا فریضہ انجام دیں۔ آمین۔پروگرام کی صدارت مولانا صدرعالم قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃ علما گوونڈی) نے کی، اس پروگرام میں مقرر خصوصی کے طور پر مولانا مفتی محمد سہراب ندوی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھنڈاور مولانا نسیم اختر قاسمی امام وخطیب مسجد صدیق اکبر گوونڈی شریک تھے۔ 

ان کے علاوہ پروگرام کو مولانا نوشاد احمد صدیقی، مولانا شکیل صاحب ندوی، مولانا ثابت علی نقشبندی، مولانا شرف الدین اعظمی، محمد لقمان ندوی، فہد اعظمی، ضمیر قریشی، محمد عامل ذاکر مفتاحی وغیرہم کی تائید وحمایت شامل رہی۔ واضح رہے کہ جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات حال ہی میں قائم کیاگیا ہے فی الحال جامعہ میں سو سے زائد طالبہ علوم دینیہ سے مستفید ہورہی ہیں۔ ادارے کے روح رواں مولانا توقیر قاسمی نے بتایاکہ ہمارا مقصد لڑکیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرکے نسل نو کے دین وایمان کی حفاظت کرنا ہے۔ اسی مقصد کے تحت ہم نے اس ادارے کی بنیاد مسلم اکثریتی علاقے نالا سوپارہ میں رکھی اور الحمدللہ ہمیں خاطر خواہ کامیابی مل رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر