Latest News

سہارنپور ضلع میں بے قابو ہوئی کورونا کی رفتار، ایک دن 91 کیس آنے سے مچی کھلبلی، 42 مقامات کو ہاٹ اسپاٹ بنا کر کی گئی بیریکیڈنگ۔

سہارنپور ضلع میں بے قابو ہوئی کورونا کی رفتار، ایک دن 91 کیس آنے سے مچی کھلبلی، 42 مقامات کو ہاٹ اسپاٹ بنا کر کی گئی بیریکیڈنگ۔
سہارنپور: (سمیر چودھری)
ضلع سہارنپور میں بھی ایک مرتبہ پھر کورونا کے نئے معاملوں نے رفتار پکڑ لی ہے، جس کے سبب انتظامیہ اور محکمہ صحت میں کھلبلی مچی ہوئی ہے، بدھ کے روز ایک ہی دن میں جہاں 70 افراد کی رپورٹ پوزیٹیوآنے کے سبب محکمہ صحت کے بھی ہوش فاختہ ہوگئے تھے اور بڑے پیمانے پرٹیسٹنگ اور ویکسی نیشن مہم شروع کردی گئی تھی وہیں جمعرات کے روز 91 کیس آنے سی کھلبلی مچی گئی۔ ضلع میں مسلسل بڑھتے ہوئے کورونا کے معاملوںکے مدنظر اب آہستہ آہستہ ضلع میں پابندیاں بھی بڑھ رہی ہیں۔ ضلع میں کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کے بعد ضلع میں بھی پابندیاں بڑھنے لگی ہیں۔ سہارنپور میں 42 مقامات کی ہاٹ سپاٹ کے طورپر انتظامیہ نے نشاندہی کی ہے۔ جہاں نگر نگم سہارنپور کی جانب سے بیریکیڈنگ کی گئی ہے۔ تاہم اس کے باوجود بھی لوگ گائیڈ لائن پر عمل کرنے میں کوتاہی کررہے ہیں۔بدھ کو کورونا کے 70 اور جمعرات کو 91 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد پورے ضلع میں ایک بار پھر خوف پھیل گیا۔ اس کے ساتھ ہی اب ضلع میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 222 تک پہنچ گئی ہے۔ زیادہ تر کیسزسہارنپور شہر میں ہی رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد نگر نگم نے 42 علاقوں کو ہاٹ سپاٹ قرار دیا ہے۔ جہاں بیریکیڈنگ کر کے سیل کر دیا گیا ہے۔ 
دوسری جانب کورونا سے متاثرہ افراد کے گھروں پر پمفلٹ بھی چسپاں کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پورے علاقے کو سینیٹائز کرتے ہوئے لوگوں کو کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرنے کو کہا جا رہا ہے۔ریاستی حکومت نے ہاٹ سپاٹ کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری کی تھی۔ جس کے تحت جس گھر میںکورونا کا مریض ملے گا اس کے 25میٹرتک کے علاقہ کو سیل کیاجائیگا۔ محکمہ صحت کے آفیسر ڈاکٹر کنال جین نے کہا کہ ہاٹ سپاٹ کو نشان زد کرکے بیریکیڈنگ کی جارہی ہے۔ جہاں سینیٹائزیشن اور ادویات کا اسپرے کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو رہنما اصولوں پر عمل کرنے کے لیے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر