Latest News

چندر شیکھر نے اکھلیش یادو پر لگایا دھوکہ دینے کا الزام، یوپی میں تنہا الیکشن لڑنے کا اعلان۔

چندر شیکھر نے اکھلیش یادو پر لگایا دھوکہ دینے کا الزام، یوپی میں تنہا الیکشن لڑنے کا اعلان۔
سہارنپور: (سمیر چودھری)
آزاد سماج پارٹی کے صدر اور بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر نے کہا ہے کہ انہیں دو ماہ تک دھوکہ دیا جاتا رہالیکن اب ان کی پارٹی اپنی طاقت پر الیکشن لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد سماجی انصاف کی بات کرتا ہے، لیکن دلتوں کے بغیر یہ اتحاد کتنا کھوکھلا ہے، اس کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ چندر شیکھر نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ وہ اپنی اصل روش سے بھٹک گیا تھا ، لیکن اب وہ دلت سماج کی عزت نفس پر آنچ نہیں دیگا ۔ انہوں نے کہا کہ اُنہیںاحتجاج وغیرہ کی تو سمجھ تھی لیکن سیاسی شعور مکمل طور پر بیدار نہیں ہوپایا تھا۔ بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر نے منگل کو نوئیڈا میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران 33 سیٹوں کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔

بھیم آرمی چیف نے کہا کہ ہم یوپی کا الیکشن مرحلہ وار کارکنوں کو ساتھ لے کر لڑیں گے۔ انہوں نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ خوف ستا رہا ہے کہ اگر اپوزیشن کے ٹوٹنے سے بی جے پی واپس لوٹتی ہے تو پھر عوام کے ساتھ ظلم ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ میں سات گھنٹے تک لگاتار موٹر سائیکل چلاکر لکھیم پور کھیری پہنچا تھا انہوں نے کہا کہ میں واحد شخص تھا جو مسلمانوں کی لڑائی میں دہلی پہنچا تھا۔ اور 27 دن تک جیل میں رہا۔ چندر شیکھر نے کہا کہ اگر آج ہم ڈر گئے تو کوئی طاقت سے نہیں لڑے گا اور نوجوانوں کے حوصلے ٹوٹ جائیں گے۔ آج ہم نے جو کچھ بھی حاصل کیا ہے، اپنی محنت سے حاصل کیا ہے۔ ضمانت نہیں ملی۔
اُنہوں نے انتخابی نتائج کے بعد، جب کسی کو بی جے پی کو حکومت بنانے سے روکنے کے لیے ہماری مدد کی ضرورت ہوگی تو ہم سب کی مدد کریں گے۔ چندر شیکھر نے کہا کہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وہ جذباتی ہو گئے کیونکہ جب کوئی کچھ محسوس کرتا ہے تو وہ جذباتی ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری طاقت بھیم آرمی اور پارٹی سے منسلک ہر کارکن ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جلد ہی سہارنپور کے امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔ آزاد سماج پارٹی کے میڈیا انچارج ٹنکو کپل نے کہا کہ ضلع سہارنپور کی ساتوں اسمبلی سیٹوں پر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ قومی صدر چندر شیکھر آزاد کے حکم کے مطابق جلد ہی امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔ آنے والے الیکشن میں پوری طاقت سے الیکشن لڑیں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر