Latest News

مولانا محمود الحسن کھیروا کی قیادت میں جمعیتہ علماء صوبہ راجستھان کے نو منتخب عہدیداران کی مولانا ارشد مدنی سے ملاقات۔

مولانا محمود الحسن کھیروا کی قیادت میں جمعیتہ علماء صوبہ راجستھان کے نو منتخب عہدیداران کی مولانا ارشد مدنی سے ملاقات۔
نئی دہلی:(عامر حسین میواتی) 
جمعیتہ علماء ہند صوبہ راجستھان کے ریاستی نو منتخب عہدے داران کا ایک مؤقر وفد ،جمعیتہ علماء ہند کے قومی صدر سید مولانا ارشد مدنی سے جمعیتہ علماء ہند کے ھیڈکواٹر مسجد عبدالنی واقع آئی ٹی او دہلی میں ملا، جمعیتہ علماء راجستھان کے اس مؤقر وفد میں بطور خاص جمعیتہ علماء راجستھان کے نو منتخب صدر مولانا محمود الحسن کھیروا مفتی خلیل احمد کرولی ڈاکٹر ذاکر قاسمی، مدرسہ حفظ القرآن لکھوالی ہیڈ راجستھان کے سابق مدرس و جمعیتہ علماء گوڑگاؤں میوات کے سابق ناظم اعلی، وصوبائی جمعیتہ ہریانہ کے اہم رکن مولانا صابر قاسمی شامل رہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ صوبہ راجستھان کے انتخاب کے بعد جمعیتہ کے عہدے داران کی مولانا مدنی سے یہ پہلی ملاقات تھی، جس میں صوبے راجستھان کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، 
اور جمعیتہ علماء ہند کے پلیٹ فارم سے کس طرح راجستھان میں کام کرنا ہے، یہ ملاقات اس ہس منظر میں زیادہ دیکھی جا رہی ہے، مولانا محمود الحسن کھیروا کی مولانا مدنی سے ملاقات میں گفتگو کا محور یہی رہا، 
ضلع کرولی جمعیتہ علماء کے صدر و مفتی آعظم راجستھان مفتی خلیل احمد نے راجستھان واپسی پر اس نمائندہ کو بتایا کہ، صدر محترم سے ایک اہم اور معنی خیز ملاقات رہی، 
جس میں صوبائی سطح پر کام کرنے کے علاوہ، حالیہ پُر امن باہمی مشورہ سے صوبائی صدر کے انتخاب کی کارگزاری اور مستقبل میں جمعیتہ علماء ہند کے کام کرنے کے لیے لائحہ عمل سمیت ہدایات طلب کی گئی،
 اس موقع پر نو منتخب صوبائی صدر محترم مولانا محمود الحسن کھیروا نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جمعیتہ کا ذمہ داری کا بارِ گراں اور بر وقت ذمہ داری کو تساہلی سے بچتے ہوئے منصفانہ طور پر ادا کرنا کسی بھی انسان کے لیے ایک چیلنج سے کم نہیں ہے، تاہم اللہ پر توکل کرتے ہوئے اور اکابر جمعیتہ علماء ہند کی حیات مستعار کو سامنے رکھتے ہوئے اور احباب کو ساتھ لیکر انشاء اللہ کام کریں گے، انہوں نے کہا کہ جو بھی جمعیتہ سے وابستہ ساتھی جس صلاحیت کا حامل ہوگا اس سے ضرور اس میدان کا کام لیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ جمعیتہ علماء کا بنیادی مقصد بلا تفریق مذہب و ملت انسانیت کی خدمت کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ جمعیتہ علماء راجستھان انھیں خطوط پر جمعیتہ کے کاز کو آگے لیکر چلے گی جس پر جمعیتہ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی ملت کو لیکر چل رہے ہیں اور قوم کی بر وقت بےباکی سے درست سمت میں رہنمائی کر رہے ہیں،علاوہ ازیں گوڑگاؤں معاملے میں سرگرم مولانا صابر قاسمی نے مولانا ارشد مدنی کے سامنے گوڑگاؤں نماز جمعہ معاملہ کے مسائل اور وقف املاک اور وقف بورڈ کے زیر انتظام کئی درجن غیر آباد مقابر مساجد اور دیگر عبادت گاہوں کی زمینی نوعیت سے واقف کرایا 
اور مولانا سید ارشد مدنی سے گوڑگاؤں کے حالات پر کچھ تبادلہ خیال بھی یوا،

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر