بیماریوں سے حفاظت کے لئے مولانا سید ارشد مدنی کی ویکسی نیشن کرانے اور افواہوں کو نظر انداز کرنے کی اپیل۔
کورونا کی مہلک وباءمیں تیزی سے اضافہ ہونے کی صورت حال کے مدنظر جمعیة علماءہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے ایک اپیل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی جانو ںکی حفاظت کے لئے ویکسینیشن کرانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مہلک بیماری سے حفاظت کا واحد حل ویکسین لینا ہے ۔مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ ہمارے ملک ہی میں نہیں بلکہ دنیا کے تمام ممالک میں کورونا اور اومیکرون ویرینٹ سے لوگوں کی حفاظت کا واحد راستہ ویکسینیشن ہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ ویکسینیشن کو لیکر خدشات کا اظہار کررہے ہیں اس کی کوئی ٹھوس بنیاد نہیں ہے اسلئے عوام کو چاہئے کہ وہ افواہوں اور ویکسین سے متعلق بے بنیاد باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ویکسین لینے کو ترجیح دیں ۔مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ اس سے پہلے بھی دنیا میں ایسی بہت سی مہلک بیماریاں آچکی ہیں جن سے حفاظت اور لوگوں کی جانیں بچانے کے لئے حکومت نے ادویات اور ٹیکہ مہیا کرائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کورونا جیسی خطر ناک بیماری سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لئے ویکسینیشن کی ضرورت ہے تو اس پر ہر شخص کو عمل کرنا چاہئے۔
کورونا کی مہلک وباءمیں تیزی سے اضافہ ہونے کی صورت حال کے مدنظر جمعیة علماءہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے ایک اپیل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی جانو ںکی حفاظت کے لئے ویکسینیشن کرانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مہلک بیماری سے حفاظت کا واحد حل ویکسین لینا ہے۔
مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ ہمارے ملک ہی میں نہیں بلکہ دنیا کے تمام ممالک میں کورونا اور اومیکرون ویرینٹ سے لوگوں کی حفاظت کا واحد راستہ ویکسینیشن ہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ ویکسینیشن کو لیکر خدشات کا اظہار کررہے ہیں اس کی کوئی ٹھوس بنیاد نہیں ہے اسلئے عوام کو چاہئے کہ وہ افواہوں اور ویکسین سے متعلق بے بنیاد باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ویکسین لینے کو ترجیح دیں۔
مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ اس سے پہلے بھی دنیا میں ایسی بہت سی مہلک بیماریاں آچکی ہیں جن سے حفاظت اور لوگوں کی جانیں بچانے کے لئے حکومت نے ادویات اور ٹیکہ مہیا کرائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کورونا جیسی خطر ناک بیماری سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لئے ویکسینیشن کی ضرورت ہے تو اس پر ہر شخص کو عمل کرنا چاہئے۔
DT Network
0 Comments