Latest News

ممبئی میں چوری کے شک میں شاہ رخ نامی رکشہ پولر کو لوگوں نے پیٹ پیٹ کر دیا ہلاک۔

ممبئی میں چوری کے شک میں شاہ رخ نامی رکشہ پولر کو لوگوں نے پیٹ پیٹ کر دیا ہلاک۔
ممبئی: ممبئی کے ملاڈ میں بھیڑ نے ایک شخص کو چور ہونے کے شک میں مبینہ طو رپر پیٹ پیٹ کر مار دیا ہے۔ پولس کے ایک افسر نے بتایاکہ شاہ رخ شیخ نامی شخص کو دامو نگر کے لوگوں نے دس دن پہلے اس وقت پکڑ لیا تھا جب وہ وہاں پہلے سے کھڑے اپنے آٹو رکشہ کی دیکھ بھال کرنے پہنچا تھا۔ 
افسر نے کہاکہ اس کے بعد مقامی لوگوں کی بھیڑ نے اسے یہ کہتے ہوئے پیٹنا شروع کردیا کہ وہ چور ہوسکتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ بھیڑ نے پٹھائی کرنے کے بعد شیخ کو پاس کے ایک مقام پر پھینک دیا۔ اب مہلوک کے اہل خانہ نے احتجاج کرکے واقعے میں شامل لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
پولس افسر نے کہاکہ کچھ راہ گیروں سے ملی اطلاع پر اس شخص کو تھانے لاگیا اور اس پر چوری کا معاملہ درج کیاگیا حالانکہ ملزم کو دو دن بعد ضمانت مل گئی، لیکن پٹائی سے آنے والی چوٹ کی وجہ سے اس کا انتقال ہوگیا۔ مہلوک کے اہل خانہ نے پولس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی تحقیقات کرے اور پٹائی کرنے والوں کو گرفتار کرے۔ 
شیخ کے اہل خانہ نے ایڈیشنل پولس کمشنر کے دفتر کے باہر مظاہرہ بھی کیا اور کہاکہ اس واقعہ میں ایک سیاسی پارٹی کے کارکنان بھی شامل تھے۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ مقامی لیڈران کے دبائو کی وجہ سے تحقیقات نہیں ہورہی ہے۔ سمتا نگر تھانے کے سینئر انسپکٹر آنند رائو ہاکے نے کہاکہ ہم نے پہلے شیخ پر چوری کا معاملہ درج کیا پھر اہل خانہ کی شکایت پر آٹھ لوگوں کے خلاف فساد کرنے کا معاملہ درج کیا ہے، ہم مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر