Latest News

ایمیزون نے جوتوں پر چھاپ دیا ترنگا، کمپنی کے خلاف بے حرمتی کا مقدمہ درج۔

ایمیزون نے جوتوں پر چھاپ دیا ترنگا، کمپنی کے خلاف بے حرمتی کا مقدمہ درج۔
نئی دہلی: امریکی آن لائن کمپنی ایمیزون نے بھارت کے ترنگے جھنڈے کی بے حرمتی کرتے ہوئے جوتوں پر چھاپ دیا، جس کے خلاف عوام میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے اور لوگوں نے ایمیزون کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے جبکہ مدھیہ پردیش میں ایمیزون کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا کا کہنا تھا کہ ایمیزون کی جانب سے ترنگے کا جوتوں پر استعمال ناقابل برداشت ہے، کمپنی ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس پرکارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قومی پرچم ایکٹ کی خلاف ورزی ہے جو بے حد تکلیف دہ ہے، بھارت کی بے عزتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق مدھیہ پردیش پولیس نے ایمیزون کے شاپنگ پلیٹ فارم پر ترنگے کے تھیم والے جوتے، ٹی شرٹس اور فیشن کے دیگر لوازمات فروخت کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر