Latest News

یوپی کی سیاست میں زبردست گھمسان جاری، آیوش وزیر ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی نے بھی دیا یوگی حکومت سے استعفیٰ، ایس پی سربراہ سے ڈاکٹر سینی کی ملاقات کے بعد سہارنپور کی سیاست نے لیا نیا رخ۔

یوپی کی سیاست میں زبردست گھمسان جاری، آیوش وزیر ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی نے بھی دیا یوگی حکومت سے استعفیٰ، ایس پی سربراہ سے ڈاکٹر سینی کی ملاقات کے بعد سہارنپور کی سیاست نے لیا نیا رخ۔
لکھنؤ/سہارنپور (سمیر چودھری)
اترپردیش اسمبلی انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی لیڈروں میں پارٹیاں تبدیلی کے لئے بھگڈر مچی ہوئی ہے، اس وقت سب سے زیادہ ہنگامہ حکمراں جماعت بی جے پی میں ہے، جہاں اراکین اسمبلی اور وزیروں کے استعفوں کی چھڑی لگی ہوئی ہے۔سوامی پرساد موریہ کے بعد ایک اور وزیر ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی نے استعفیٰ دے دیا ہے جو بی جے پی کے لیے بڑا جھٹکا ہے۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں تین وزیر اور ایک درجن سے زائد ایم ایل اے بی جے پی چھوڑ چکے ہیں، جو اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے لیے بڑا نقصان ثابت ہوگا۔سہارنپور کی نکوڑ سیٹ سے ایم ایل اے اور آیوش کے وزیر ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی نے 2012 میں بی ایس پی کے ٹکٹ پر اور 2017 میں بی جے پی کے ٹکٹ پر علاقے کے نامور لیڈر عمران مسعود کو نکوڑ سیٹ سے شکست دی تھی۔ ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی نے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو سے ملاقات کی، جس کے بارے میں اکھلیش یادو نے خود ٹویٹ کرکے جانکاری دی۔

او بی سی کمیونٹی کے سینئر لیڈر سوامی پرساد موریہ کے استعفیٰ کے بعد ان کے حامی ایم ایل اے اور لیڈر بھی بی جے پی چھوڑ کر ان کے ساتھ ایس پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ سوامی کے بعد یوگی کابینہ کے ایک اور وزیر دارا سنگھ چوہان نے جمعرات کو اپنا استعفیٰ گورنر کو بھیج دیا تھا۔ اس کے بعد اکھلیش یادو کے ساتھ ان کی تصویر بھی سامنے آئی۔ ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی نے بھی اکھلیش یادو سے ملاقات کی ہے اور وہ ایس پی کی سائیکل پر سوار ہوگئے۔ سوامی پرساد موریہ، دارا سنگھ چوہان اور دھرم سنگھ سینی 2017 سے پہلے بہوجن سماج پارٹی (BSP) کے لیڈر تھے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات سے پہلے یہ لیڈر بی ایس پی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ تینوں کو یوگی کابینہ میں جگہ دی گئی تھی۔سوامی کی حمایت کرنے والے سبھی لیڈر اب ایس پی کا رخ کر چکے ہیں۔ ایس پی کو امید ہے کہ یہ لیڈر او بی سی ووٹروں کو اپنے ساتھ ایس پی کی طرف لانے میں کامیاب ہو نگے۔
ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی جو سہارنپور کی نکوڑ سیٹ سے مسلسل تین مرتبہ ایم ایل اے بنتے آ رہے ہیں۔وہیں سماج وادی پارٹی میں ٹکٹوں کو لے کر بحث جاری ہے جہاں سبھی امیدوار لکھنو میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، وہیں ایس پی سربراہ سمیت ایس پی کے سینئر لیڈر اس کو لے کر تگ و دو میں لگے ہوئے ہیں، امید ظاہر کی جارہی ہے جمعہ کے روزتمام صورتحال واضح ہوجائیگی۔  

ٹکٹوں کو لیکر لیڈروں نے بے چینی
ادھر ضلع کی تمام اسمبلی سیٹوں پر ایس پی امیدواروں کی لمبی فہرست ہے، شہر سیٹ اور گنگوہ سیٹ پر سنجے گرگ اور چودھری رودر سین کا ٹکٹ فائنل ہے۔ اب نکوڑسے وزیر دھرم سنگھ سینی کا ٹکٹ بھی فائنل ہو گیا ہے،دیوبند ،بہٹ، سہارنپور دیہات اور رام پور منیہاران پر امیدواروں کی طویل فہرست ہے ،اس پر آج جمعہ کے روز آخری مہر ایس پی سربراہ کی ہوگی ۔ سہارنپور دیہات سے آشو ملک،شایا مسعود اور مسعود اختر دعویدار ہیں وہیں بہٹ سے عمران مسعود اور عمر علی خاں دونوں کی دعویداری مضبوط ہے جبکہ دیوبند سے سابق رکن اسمبلی معاویہ ہلی اور کارتکیہ رانا کے علاوہ قاری راو ساجد کا نام بھی امیدوارووں کی فہرست میں شامل ہے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر