دارالعلوم دیوبند کا طلبہ کی صحت کے تحفظ کو لیکر بڑا قدم، ویکسی نیشن کو لازمی قرار دیا۔
دیوبند: ملک میں ایک مرتبہ پھر تیزی سے پھیلتے کرونا کی روک تھام کے لیے جہاں حکومت اور انتظامیہ بڑے پیمانے پر کوششیں کر رہی ہیں وہیں دینی مدارس بھی اس میں پیچھے نہیں ہیں، اپنے طلباء کے صحت کے تحفظ کے تئیں مدارس بھی کئی اہم اقدامات کر رہے ہیں۔
اسی سلسلے میں عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند نے کئی اہم اعلانات جاری کر کے طلباء کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے، جہاں ادارے میں ماسک، سماجی فاصلہ اور سینیٹائزر وغیرہ کے استعمال کو ضروری کر دیا گیا ہے وہیں اب ادارہ نے اپنے طلباء کے لئے ویکسی نیشن کو بھی لازمی قرار دے دیا ہے۔
اس سلسلے میں بدھ کے روز ز دارالعلوم دیوبند کے ناظم دارالاقامہ مولانا منیر الدین قاسمی نے جاری اعلان میں تمام طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ "جن طلبہ نے ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی ہے، وہ ڈوز لینے کے سرٹیفیکٹ کی فوٹو کاپی اور جن طلبہ نے دونوں ڈور لے لی ہیں وہ اپنے دونوں ڈوز کی سرٹیفکٹ کی فوٹو کاپی آج ہی اپنے اپنے درسگاہوں کے ترجمان کے پاس پیکسن ڈوز کی سرٹیفکٹ کی کاپی دوبارہ جمع کرادیں"۔
حالانکہ اعلان میں ویکسی نیشن کرانے کا حکم نہیں دیا گیا ہے لیکن اعلان سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ادارے میں ویکسی نیشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
سمیر چودھری۔
0 Comments