Latest News

یوپی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ممتاز بزرگ مولانا سجاد نعمانی نے لکھا کہ اسد الدین اویسی کو کھلا خط، دیا نہایت اہم مشورہ۔

یوپی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ممتاز بزرگ مولانا سجاد نعمانی نے لکھا اسد الدین اویسی کو کھلا خط، دیا نہایت اہم مشورہ۔
باسمہ سبحانہ وتعالی
برادر محترم ومکرم جناب اسدالدین اویسی صاحب! صدرمجلس اتحادالمسلمین ، السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ، دعا اور امید ہے کہ آپ بعافیت ہوں گے۔ حالیہ واقعات اور ان کے ممکنہ دور رس نتائج کی طرف آپ کی توجہ مبذول کرنے کے لئے آپ کوزحمت دے رہا ہوں۔ آپ بخوبی واقف ہیں کہ ملک کے مسلم دشمن اور فسطائیت کے علمبر دار طبقے کی اصل عوامی طاقت کا سرچشمہ وہ لوگ ہیں جن کا تعلق O.B.C سے ہے، جس کے ذیل میں بے شمار سماجی اکائیاں آتی ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ جب اس طبقے کے لوگ فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف صف آرا ہو جاتے ہیں، ان طاقتوں کو شکست ہوتی ہے۔
گذشتہ کل 11 جنوری کو جو کچھ لکھنو میں ہوا اور اطلاعات کے مطابق سی صرف آغاز ہے، آگے اور بہت کچھ ہونے والا ہے، اس کے پیش نظر میں اور زیادہ ضروری ہو گیا ہے کہ زیادہ ظالم لوگوں کے خلاف ووٹوں کی تقسیم کم سے کم ہو۔ آپ کو شاید انداز نہیں ہے کہ ان سطور کے راقم کے دل میں آپ کے عزائم اور صلاحیتوں کی کتنی قدر ہے؟ اور یہ بات جو میں نے آپ سے عرض کی ہے میں خودزمینی حالات اور حقائق کی وجہ سے لکھی ہے، ورنہ بیچ یہ ہے کہ پیرائے میرے جذبات سے مطابقت نہیں رکھتی، کاش کہ تمام مظلوم و کمز ور طبقات کو ساتھ لے کر اپنی قیادت میں سیاسی طاقت کی تشکیل کا کام آج سے ۴۰-۵۰ سال پہلے شروع ہوا ہوتا .... اگر آپ میری گذارش سے متفق ہوں تو آپ ہی بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں کہ ووٹوں کی تقسیم کو کس طرح کم کیا جا سکتا ہے، میری سمجھ کے مطابق آپ صرف ان سیٹوں پر بھر پور طاقت صرف کر میں جہاں کامیابی یقینی ہو اور بقیہ سیٹوں پر آپ خود گٹھ بندھن کے لئے اپیل کر دیں، میرے خیال میں اس سے آپ کی مقبولیت اور آپ پر اعتماد بہت زیادہ بڑھ جائے گا، جس سے آئندہ ، یعنی انتخابات کے فورا بعد اپنے اصل نصب العین کے لئے فوری طور پر شروع کی جانے والی کوشش کی کامیابی کے امکانات بہت بڑھ جائیں گے۔ یقین رکھیں کہ یہ گذارشات میں نے صرف آپ اور ملک وملت کی خیر خواہی کے جذبے سے آپ کی خدمت میں پیش کی ہیں، اگر ناگوار خاطر ہوئی ہوں تو معذرت خواہ ہوں ۔
دعا گو اور دعاؤں کا محتاج و طالب خلیل الرحمن سجاد نعمانی۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر