دارالعلوم دیوبند نے طلبہ کے لیے ماسک لگانے کو لازمی قرار دیا۔
دیوبند: عظیم علمی دانشگاہ دارالعلوم دیوبند نے کورونا کی تیسری لہر کے مدنظر طلباء کو ضروری احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے، ساتھ ہی ماسک، سماجی فاصلہ اور سیناٹیزر وغیرہ کا مسلسل استعمال رکھنے کا بھی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔
بدھ کے روز ادارے کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے جاری اعلان میں تمام طلباء کو ہدایت کی ہے کہ کورونا کی نئی لہر کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر کی سختی سے پابندی کی جائے، ہر وقت ماسک لگائے رکھیں، سیناٹیزر کا استعمال کریں اور سماجی فاصلے کے ساتھ ساتھ بغیر ماسک کے درسگاہوں میں بالکل نہ آئیں۔
واضح رہے کہ دارالعلوم دیوبند نے اس سے قبل بھی طلبہ کو وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے نہایت اہم اعلان جاری کیے ہیں۔ نائٹ کرفیو کے مدنظر ادارہ نے رات 10 بجے سے لے کر صبح 6 بجے تک طلبہ کی ادارہ کے باہر آمدورفت پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔
سمیر چودھری۔
0 Comments