Latest News

جامعہ رحمت گھگھرولی میں کیمپ لگا کر طلبہ کو لگائی گئی ویکسین۔

جامعہ رحمت گھگھرولی میں کیمپ لگا کر طلبہ کو لگائی گئی ویکسین۔
سہارنپور: کورونا انفیکشن سے محفوظ رکھنے کے لئے کورونا ٹیکہ کاری مہم کے تحت آج جامعہ رحمت گھگھرولی سہارنپور میں 15 سال سے زیادہ عمر کے طلبہ کے لئے کورونا ویکسینیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا تاکہ طلبہ کو بھی آسانی سے ویکسین دی جاسکے اور انھیں اسکے لئے زیادہ مشقت برداشت نہ کرنی پڑیں۔
کیمپ کے تحت سب سے پہلے اساتذہ کرام کو اور پھر 15 سال سے زائد عمر والے طلبہ کو کرونا ویکسین لگائی گئی.
ویکسینیشن کیمپ میں پریتی سینی اے۔این۔ایم ذیلی صحت مرکز سلیم پور گدا نے ٹیکہ لگایا جبکہ ویکسین لگوانے والے حضرات کا اندراج ڈاکٹر سندیپ سینی نے کیا۔
ادارے کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے اس موقع پر کہا کہ انفیکشن کو کنٹرول کرنے کے لیئے جامعہ رحمت میں یہ کیمپ لگایا گیا ہے،نیز کیمپ لگانے کا مقصد یہ بھی تھا کہ معاشرے کے دیگر طبقات بھی تمام شکوک و شبہات سے نکل کر اس وبا سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگوائیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ پسماندہ معاشروں اور چھوٹے چھوٹے علاقوں میں اس طرح کے کیمپ لگانا ضروری ہے تاکہ لوگ ان میں بآسانی پہنچ کر کورونا کا ٹیکہ لگوائیں۔
اس موقع پر  ڈاکٹر ارشاد،مولانا دلنواز قاسمی،قاری ریاست ،قاری وسیم،قاری شاہویز،قاری اسجد،قاری ثوبان، قاری جاوید وغیرہ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر