Latest News

مخصوص مقامات پر ہی انتخابی میٹنگیں کرسکتے ہیں لیڈران.

مخصوص مقامات پر ہی انتخابی میٹنگیں کرسکتے ہیں لیڈران.
دیوبند:(سمیر چودھری)
اسمبلی انتخابات میں امیدواروں کے لئے اجلاس اورمیٹنگوں کے لئے میدان اور ہال کی نشاندہی کی کرکے انہیں متعین کردیا گیا ہے ،اب امیدوار متعینہ مقامات پر ہی اپنی ریلی اور اجلاس کرسکتے ہیں ۔ ان مقامات پر بیٹھنے کی تعداد کوبھی متعین کردیا گیا ہے ۔ ریلی میں متعینہ تعداد سے زیادہ اگر لوگ جمع ہوتے ہیں تو ضلع انتظامیہ ان پر کارروائی کرے گی ۔ فی الحال 15جنوری تک انتخابی اجلاس اور ریلیوں پر الیکشن کمیشن کی جانب سے پابندی کی ہوئی ہے ، اس کے بعد اگر الیکشن کمیشن اجلاس اور ریلی کرنے کی اجازت دیتا ہے تو سیاسی جماعتیں انتظامیہ کی جانب سے متعین کئے گئے میدان اور ہال میں ہی انتخابی اجلاس اور میٹنگیں کرسکتے ہیں۔ سہارنپور ضلع انتظامیہ نے ضلع میں سبھی 7اسمبلی حلقوں میں 19میدان اور 7ہال متعین کردیئے گئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے لگائی گئی پابندی ہٹنے اور انتظامیہ سے اجازت لینے کے بعد ہی یہ اجلاس ہوسکتے ہیں۔ انتظامیہ نے جن 19مقامات کا تعین کیا ہے ان میں دیوبند اسمبلی حلقہ کے تحت آنے والے دیوی کنڈ میدان دیوبند، گورنمنٹ ڈگری کالج دیوبند، ڈونیسی اکیڈمی سین پور شامل ہیں۔ رام پور منہیاران اسمبلی سیٹ پر گورنمنٹ ڈگری کالج نانوتہ کا میدان، آدرش انٹر کالج بڑگاﺅں ، جب کہ گنگوہ اسمبلی سیٹ میں شوبھت یونیورسٹی ، سرسوتی انٹرکالج، نکوڑ اسمبلی حلقہ میںمویشی ، پینٹھ بازار گنگوہ ، رام کشن مہتہ کالج کا میدان گنگوہ، سرسوتی انٹر کالج کا میدان تیترو، سہارنپور شہر سیٹ پر مہاراج سنگھ ڈگری کالج کا میدان ،سہارنپور دیہات ، کیلاش پور مویشی منڈی کا میدان شامل ہیں۔ بہٹ اسمبلی حلقہ میں جنتا انٹر کالج کا میدان ، عیدگاہ، اندرا گاندھی انٹر کالج ، سالا پور ، جونیئر ہائی اسکول مرزا پور پول شامل ہیں۔ امیدوار متعینہ مقامات پر ہی سیاسی جماعتیں اجلاس اور میٹنگیں کرسکتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر