Latest News

بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد کا بڑا اعلان، گورکھپور سے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے سامنے لڑیں گے الیکشن۔

بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد کا بڑا اعلان، گورکھپور سے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے سامنے لڑیں گے الیکشن۔
لکھنؤ: اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اور ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کے ساتھ اتحاد کی بات نہ بننے کے بعد اب بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد نے بڑا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے سامنے گورکھپور صدر سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ چندر شیکھر کے اعلان کے بعد یوپی میں سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے۔
جمعرات کو آزاد سماج پارٹی کی طرف سے دی گئی اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ پارٹی سربراہ چندر شیکھر آزاد گورکھپور کی صدر سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ بتا دیں کہ بی جے پی نے اس سیٹ سے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ ایسے میں آنے والے انتخابات میں چندر شیکھر اور یوگی کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
سال 2017 میں گورکھپور صدر سے بی جے پی کے رادھا موہن داس اگروال نے 60 ہزار کے فرق سے کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ سیٹ 1989 سے بی جے پی کے پاس ہے۔
جب یوپی انتخابات میں اکھلیش یادو کے ساتھ اتحاد نہیں ہوا تو چندر شیکھر آزاد نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ وہ یوپی میں اپنے بل بوتے پر الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تبدیلی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
سہارنپور کے چھتمل پور کے قریب واقع گاؤں گھڑکولی کے رہنے والے چندر شیکھر آزاد نے دہرادون سے ایل ایل بی کی تعلیم حاصل کی ہے۔ بھیم آرمی بھارت ایکتا مشن سال 2015 میں تشکیل دیا گیا تھا، جس کے وہ بانی ہیں۔ مئی 2017 میں جب شبیر پور گاؤں میں ذات پات کا تشدد شروع ہوا تو بھیم آرمی کے کارکنوں نے احتجاج کرکے سرخیاں حاصل کی اور اس معاملے میں چندرشیکھر جیل میں گئے۔ جیل سے رہائی کے بعد چندر شیکھر نے مشن کو جاری رکھا اور دلتوں کے حقوق کی لڑائی لڑتے نظر آئے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر