حقوق اطفال کمیشن کا یوپی حکومت سے ملکی قوانین کے خلاف دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ پر شائع فتوؤں کی جانچ کا مطالبہ۔
نئی دہلی: (ایجنسی) نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) نے اتر پردیش کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ اسلامی ادارہ دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ کی مبینہ طور پر ’’غیر قانونی اور گمراہ کن‘‘ فتویٰ شائع کرنے کی تحقیقات کرے ۔این ڈی ٹی وی کی انگلش ویب سائٹ نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے آگے لکھا ہے کہ بچوں کے حقوق کی سب سے بڑی تنظیم نے ہفتے کے روز ریاست کے چیف سکریٹری سے بھی کہا کہ وہ ویب سائٹ تک رسائی کو اس وقت تک روک دیں جب تک کہ اس طرح کے مواد کو ہٹا دیا جائے۔
این سی پی سی آر نے کہا کہ وہ اس شکایت پر کارروائی کر رہا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ویب سائٹ پر فتوؤں کی فہرست موجود ہے جو ملک کے قانون کے تحت فراہم کردہ دفعات کے خلاف ہیں۔
این سی پی سی آر نے ریاست کے چیف سکریٹری کو لکھے خط میں کہا ہے’ ’کمشنر فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس ایکٹ کے تحت 13 (1) (J) کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے، شکایت کی پیروی کرنے اور ویب سائٹ کا جائزہ لینے کے بعد، یہ دیکھا گیا کہ وضاحت اور جوابات فراہم کیے گئے مسائل کے جواب میں افراد ملک کے قوانین اور ایکٹ کے مطابق نہیں ہیں۔‘‘
روزنامہ خبریں۔
0 Comments