سماجوادی پارٹی نے کیرانہ سے ناہید حسن کا ٹکٹ کاٹا، بہن اقراء کو بنایاامیدوار، پرسنل سیکرٹری نے بتایا افواہ۔
کیرانہ: گینگسٹر معاملے میں گرفتار کیے گئے کیرانہ کے موجودہ رکن اسمبلی اور سماج وادی پارٹی کے امیدوار ناہید حسن کا ٹکٹ تبدیل کرکے ان کی بہن کو ٹکٹ دیے جانے کی خبر سامنے آئی ہے، حالانکہ ناہید حسن کے پرسنل سیکرٹری اور ناہید کے قریبی لوگوں نے اسے محض افواہ بتایا ہے۔
سماج وادی پارٹی نے کیرانہ سے ناہید حسن کا ٹکٹ کاٹ دیا ہے۔ ایس پی نے ناہید کے بجائے ان کی بہن اقرا کو ٹکٹ دیا ہے۔ ہفتہ کو ہی ناہید کو یوپی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ناہید کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں۔اترپردیش کے کیرانہ اسمبلی حلقہ سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) لیڈر ناہید حسن کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد کل ایک خصوصی عدالت نے انہیں 14 دن کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ پولیس نے اس کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ کیرانہ پولیس کے مطابق گزشتہ سال ناہید حسن سمیت 40 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس میں ان کی والدہ تبسم حسن اور دیگر بھی شامل تھے۔
ادھر ناہید حسن کے پرسنل سیکرٹری اور ان کے قریبی لوگوں نے بتایا کہ ٹکٹ کاٹے جانے کی خبر محض افواہ ہے، انہوں نے بتایا کہ اس پورے معاملے سے اکھلیش یادو پہلے ہی واقف ہیں، انہوں نے یہ کہا ہے کہ اگر ناہید حسن کو الیکشن لڑنے میں کسی پریشانی کا سامنا ہوگا تو ان کے متبادل کے طور پر ان کی بہن اقرا کو کیرانہ سے الیکشن لڑایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سلسلے میں پیر کے روز سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو سے تفصیلی ملاقات ہوگی۔
سمیر چودھری
0 Comments