نواز گرلز اسکول میں طالبات کو دی گئی ویکسین, مہم کی کامیابی کے لئے ایس ڈی ایم نے کی طالبات کی حوصلہ افزائی۔
کورونا کی روک تھام کے لئے انتظامیہ نے بڑے پیمانے ویکسی نیشن کے لئے مہم چلائی ہوئی ہیں،اسی کے تحت آج اسکولوں وکالجوں میں زیر تعلیم 15سے 18سال تک کی عمر کے بچوں میں ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔آج معروف عصری تعلیمی ادارہ نواز گرلز پبلک اسکول میں ویکسی نیشن کیمپ لگا کر 15سے 18سال تک کی عمر کی طالبات کو ویکسین دی گئی۔
طالبات کو ویکسین لگائے جانے کے دوران دیوبند کے ایس ڈی ایم دیپک کمار نے بھی اچانک اسکول کا معائنہ کیا اور اسکول انتظامیہ و طالبات کے ویکسی نیشن کے تئیں بیداری اور دلچسپی کی ستائش کی ۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ کو اس کے لئے مبارکباد دی۔
اسکول کے بانی اور سرپرست ڈاکٹر نواز دیوبندی نے اس پروگرام کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے 15سے 18سال تک بچوں کی ٹیکہ کاری مہم چلایاجانا نہایت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ خراب موسم ،شدید بارش اور بے سرد موسم کے باوجود طالبات نے اسکول پہنچ کر جوش وخروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیکہ کاری پروگرام میں پورے جذبہ کے ساتھ شرکت کی۔
ادارہ کی پرنسپل فوزیہ نواز خان نے کہا کہ بچوں کی ٹیکہ کاری مہم کو کامیاب بنانے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے۔انہوں نے طالبات کے جذبہ کی ستائش کی۔عبد اللہ نواز خان نے بتایا کہ ان کے ادارہ میں 15سے 18سال تک کی عمر کی طالبات کی تعداد 110ہے لیکن شدید سردی اور خراب موسم کے باعث 70طالبات ویکسین لینے کے لئے اسکول پہنچ پائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ مرحلہ میں باقی 40طالبات کو بھی ویکسین دی جائے گی۔اس موقع پر میڈیکل ٹیم کے علاوہ اسکول کا پورا عملہ موجود رہا۔
DT Network
0 Comments